ایران، امریکا اور اسرائیل کشیدگی کے پیش نظر اوگرا کو ایندھن کے وافر ذخائر یقینی بنانے کی ہدایت-ایران، امریکا اور اسرائیل کشیدگی کے پیش نظر اوگرا کو ایندھن کے وافر ذخائر یقینی بنانے کی ہدایت-سپریم کورٹ میں عمران خان کی 10 ارب روپے ہرجانہ کیس میں نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر-سپریم کورٹ میں عمران خان کی 10 ارب روپے ہرجانہ کیس میں نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر-امریکا ایران کشیدگی: مشرقِ وسطیٰ کی پروازیں منسوخ، مسافروں کے لیے ہدایات-امریکا ایران کشیدگی: مشرقِ وسطیٰ کی پروازیں منسوخ، مسافروں کے لیے ہدایات-روس کا ایران پر امریکا و اسرائیل کے حملوں پر شدید ردعمل، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار-روس کا ایران پر امریکا و اسرائیل کے حملوں پر شدید ردعمل، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار-امریکا و اسرائیل کا ایران پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے، حافظ نعیم الرحمان کا سخت ردعمل-امریکا و اسرائیل کا ایران پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے، حافظ نعیم الرحمان کا سخت ردعمل

تازہ ترین

امریکا و اسرائیل کا ایران پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے، حافظ نعیم الرحمان کا سخت ردعمل

حافظ نعیم الرحمان نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ حملے کو کھلی جارحیت اور دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے پورا خطہ ایک بڑی جنگ کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایک بار پھر مذاکرات کو بطور حکمتِ عملی استعمال کیا اور اعتماد سازی کے عمل کو دھوکے میں بدلا۔ ان کے بقول امریکی صدر Donald Trump کا نام نہاد “بورڈ آف پیس” درحقیقت “بورڈ آف وار” ثابت ہوا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل اپنی پالیسیوں کے ذریعے مشرقِ وسطیٰ کو عدم استحکام سے دوچار کر رہے ہیں اور مسلم ممالک کی قیادت کو حالات کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ پچیس برسوں کے دوران امریکی سرپرستی میں کئی خودمختار مسلم ریاستوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بدامنی اور انتشار نے جنم لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکمرانوں کو بھی تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے کیونکہ امریکا کسی کا مستقل اتحادی نہیں ہوتا۔
یہ بیان انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں