کراچی: جعفریہ الائنس کے ترجمان نے ایران کی اہم سیاسی اور سکیورٹی شخصیت علی لاریجانی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امت مسلمہ کے ساتھ تعزیت کی ہے۔
ترجمان کے مطابق، علی لاریجانی نے صہیونی طاقتوں کے خلاف پختہ مزاحمت کرتے ہوئے شہادت کے اعلیٰ مرتبے کو حاصل کیا۔
جعفریہ الائنس نے کہا کہ علی لاریجانی کی شہادت صرف ایران کے لیے نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، مگر یہ قربانی انقلابِ اسلامی کو مزید مضبوط کرے گی اور مزاحمت کے جذبے کو نئی توانائی دے گی۔
مزید برآں، علی لاریجانی نے اپنی زندگی کے آخری لمحات میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر امام حسین علیہ السلام کے شہادت سے متعلق قول کو شیئر کیا، جو ان کے عزم اور نظریاتی وابستگی کی واضح علامت ہے۔
جعفریہ الائنس کے سیکریٹری اطلاعات احسن مہدی کے مطابق، علی لاریجانی کی شہادت آنے والی نسلوں کے لیے ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کا ایک روشن سبق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں اور حق و باطل کی جنگ میں سچائی کی فتح کے لیے اہم پیش خیمہ بنتی ہیں۔







