غزہ کے الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابوسلمیہ کا کہنا ہے کہ الشفا ہسپتال میں موجود 179 لاشوں کو ہسپتال کے کمپاؤنڈ میں اجتماعی قبر میں دفنایاگیا ہے۔ڈائریکٹر ہسپتال ابوسلمیہ نے کہا کہ شہید فلسطینیوں کی لاشوں کو اجتماعی قبر میں دفن کرنے پر مجبور کیا گیا۔اس سے قبل ایک صحافی نے خبر دی تھی کہ غزہ شہر کے سب سے بڑے ہسپتال الشفاء میں ایک اجتماعی قبر میں 170 لاشیں دفنائی جا رہی ہیں۔اس خبر کے سامنے آنے کے بعد الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر کے مطابق بچوں سمیت 179 افراد کو ہسپتال کے احاطے میں بنائی جانے والی ایک اجتماعی قبر میں دفنایا گیا ہے۔
الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ کا کہنا ہے کہ ’ہسپتال کے احاطے میں لاشیں پڑی ہوئی ہیں اور مردہ خانوں میں اب نا تو بجلی ہے اور نا ہی بجلی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اس صورت کی وجہ سے ہم لاشوں اجتماعی قبر میں دفن کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی کٹوتی کی وجہ سے ہسپتال کے اہم آلات بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کی موت ہوئی۔ہسپتال کےکمپاؤنڈ میں دفن کیے جانے والوں میں آئی سی یو میں مرنے والے 7 شیر خوار بچے اور 29 مریض بھی شامل ہیں جو ایندھن نہ ہونے کے سبب دم توڑ گئے تھے۔
