آج کی تاریخ

ریلوے ملتان: جعلی ٹکٹ سکینڈل کے بعد نیا فراڈ، کرایہ ہڑپ، ایس ٹی ای کنڈیکٹر گارڈ گرفتار-ریلوے ملتان: جعلی ٹکٹ سکینڈل کے بعد نیا فراڈ، کرایہ ہڑپ، ایس ٹی ای کنڈیکٹر گارڈ گرفتار-ایمرسن: وزیٹنگ فیکلٹی بھرتی میں میرٹ کشی، ڈاکٹر رمضان کا چہیتا اسسٹنٹ پروفیسر اصل کردار-ایمرسن: وزیٹنگ فیکلٹی بھرتی میں میرٹ کشی، ڈاکٹر رمضان کا چہیتا اسسٹنٹ پروفیسر اصل کردار-جنسی سکینڈل: ڈاکٹر رمضان جانوروں کی فحش ویڈیوز کے بھی شوقین، وزیراعلی کمیشن میں باورچی کا بیان ریکارڈ-جنسی سکینڈل: ڈاکٹر رمضان جانوروں کی فحش ویڈیوز کے بھی شوقین، وزیراعلی کمیشن میں باورچی کا بیان ریکارڈ-قومی ٹیم پر بے جا تنقید بند کریں اور انہیں سپورٹ کریں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی-قومی ٹیم پر بے جا تنقید بند کریں اور انہیں سپورٹ کریں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی-مریم نواز کا ورلڈ ایکسپو 2025 کا دورہ، پاکستانی پویلین میں پرتپاک استقبال-مریم نواز کا ورلڈ ایکسپو 2025 کا دورہ، پاکستانی پویلین میں پرتپاک استقبال

تازہ ترین

الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف اپنے ساتھیوں سمیت اسرائیل کے ٹارگٹڈ حملے میں شہید

غزہ: قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف اور ان کے تین صحافتی ساتھی غزہ میں ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے۔
الشہداء کا تعلق الجزیرہ سے تھا، جن میں رپورٹر محمد قریقیہ، کیمرا مین ابراہیم ظاہر اور میڈیا ورکر محمد نوفل شامل ہیں۔ الشفاء اسپتال کے مطابق انس الشریف اور ان کے ساتھیوں کو اسپتال کے مرکزی دروازے کے قریب نشانہ بنایا گیا، جب وہ صحافیوں کے لیے قائم کردہ خیمے میں موجود تھے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ممکنہ طور پر ایک خاص ہدف کے خلاف تھا۔ انس الشریف نے شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری، انسانی بحران اور جنگی جرائم کی کوریج کی تھی، جس کے باعث انہیں مسلسل دھمکیاں موصول ہوتی رہی تھیں۔
اسرائیلی فوج نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور انس الشریف پر الزام لگایا ہے کہ وہ حماس کے ایک خفیہ سیل کی قیادت کر رہے تھے، تاہم اس دعوے کی کوئی ٹھوس ثبوت ابھی تک سامنے نہیں آیا۔
ذرائع کے مطابق انس الشریف اور ان کے ساتھی صحافی غزہ کی تباہی کو دنیا کے سامنے لانے میں سرگرم تھے۔
غزہ پر اسرائیلی حملوں کے آغاز سے اب تک 200 سے زائد صحافی اور میڈیا کے کارکن جان بحق ہو چکے ہیں، جن میں الجزیرہ کے کئی صحافی بھی شامل ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں