آج کی تاریخ

پنجاب میں بھارتی آبی جارحیت سے سیلاب، 101 افراد جاں بحق اور لاکھوں متاثر-پنجاب میں بھارتی آبی جارحیت سے سیلاب، 101 افراد جاں بحق اور لاکھوں متاثر-پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان، ڈیزل 4 روپے 79 پیسے تک بڑھ سکتا ہے-پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان، ڈیزل 4 روپے 79 پیسے تک بڑھ سکتا ہے-مریم نواز سیلاب متاثرین کی خدمت ماں اور بہن کی طرح کر رہی ہیں، عظمیٰ بخاری-مریم نواز سیلاب متاثرین کی خدمت ماں اور بہن کی طرح کر رہی ہیں، عظمیٰ بخاری-سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بلاول بھٹو کا وژن اُمید کی کرن ہے، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن-سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بلاول بھٹو کا وژن اُمید کی کرن ہے، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن-سیلاب سندھ میں داخل، کندھکوٹ کے کچے علاقے زیرآب، گڈو بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھ گیا-سیلاب سندھ میں داخل، کندھکوٹ کے کچے علاقے زیرآب، گڈو بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھ گیا

تازہ ترین

اقراکیس:ایس اوپیز خلاف ورزی،اوچ پولیس نے آئی جی کی رٹ چیلنج کردی

بہاولپور(تحقیقاتی رپورٹ) تھانہ اوچشریف میں اقرا دہشت گردی کیس،نذیر احمد اے ایس آئی کا 15 کی کال پر جانا آئی جی پنجاب کی قبضہ کے متعلق ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی جو ایک بڑے سانحہ سمیت بہاولپور پولیس کی بدنامی کا باعث بنی اسکے باوجود پولیس کے اعلیٰ افسران اپنے افسران کو بچانے کے لئے سرگرم ہیں۔ ذرائع کے مطابق تھانہ شریف میں اقرا شفیق اور دیگر خواتین پر درج کیے گئے دہشت گردی کیس میں تفتیشی افسر نے 15 پر جانے کے دوران ایس او پیز کو یکسر نظر انداز کیا۔آئی جی پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق پولیس پر لازم ہے کہ قبضہ مافیا سے متعلق کسی بھی درخواست پردرخواست دہندہ اور مخالف فریق کے نام و ولدیت درج کرے۔زمین کی ملکیت کے کاغذات اور نوعیت کی تفصیل حاصل کرے۔ریونیو ریکارڈ، نقشہ اور قابضین کی موجودہ حیثیت جانچے۔زیر التوا مقدمات اور ان کی تاریخ بیان کرے۔دعویدار کے شواہد کی جانچ کرے۔پٹواری/تحصیل دار کے بیانات ریکارڈ کا حصہ بنائے۔تاہم اقرا شفیق کیس میں درج ایف آئی آر اور پولیس کارروائی میں یہ تمام تقاضے پورے نہیں کیے گئے جس سے یہ کیس آئی جی پنجاب کی ہدایات کی کھلی خلاف ورزی بن گیا۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے سے شفافیت مشکوک ہو جاتی ہے اور معصوم شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا سکتا ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

طالبہ اقرا شفیق سمیت دیگر خواتین کی دہشت گردی عدالت سے ضمانت منظور

بہاولپور(کرائم سیل) اوچ شریف میں بااثر قبضہ مافیا کی مبینہ ملی بھگت سے دہشت گردی کے مقدمہ میں پھنسائی گئی نویں جماعت کی طالبہ اقرا شفیق سمیت دیگر خواتین کی دہشت گردی عدالت سے ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ خواتین کی رہائی پر متاثرہ خاندان اور عوامی حلقوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انصاف کی جیت ہے اور مظلوموں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔کیس میں مرد ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی پیشی 11 نومبر کو مقرر کی گئی ہے۔ ماہر قانون دان ملک عبدالعتیق کھوکھر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ بہاولپور نے پیش ہو کر قانونی مہارت کے ذریعے خواتین کی ضمانت منظور کرائی۔ذرائع کے مطابق مقامی سطح پر یہ کیس عوامی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اسے ناانصافی اور ظلم کی ایک مثال قرار دیا تھا۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اب عدالت سے مرد ملزمان کو بھی انصاف ملنے کی امید ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں