اٹلی کے سابق وزیر اعظم پاؤلو جینٹی لونی نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کو نوبیل انعام کے لیے موزوں قرار دے دیا ہے۔
انہوں نے امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس اہم سفارتی کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نوبیل انعام کے مستحق ہیں۔
پاؤلو جینٹی لونی نے اپنے بیان میں جنگ بندی کو خطے کے امن کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا اور پاکستان کے کردار کو قابلِ تحسین کہا۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کے قیام کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مشترکہ کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، اور مختلف عالمی حلقے پاکستان کے کردار کو مثبت اور مؤثر قرار دے رہے ہیں
Forse merita il Nobel. Il Pakistan.
— Paolo Gentiloni (@PaoloGentiloni) April 8, 2026







