Post Views: 146
پنجاب میں اسٹیج اداکاراؤں کو اب اپنے ملبوسات کی منظوری صوبائی حکومت سے لینا ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق، ڈراموں میں اداکاراؤں کے ملبوسات کو حکومت کی منظوری حاصل کرنا ضروری ہوگا، اور نئے ڈراما ایکٹ کے تحت ان ملبوسات کی جانچ پڑتال مانیٹرنگ ٹیم کرے گی۔
اب اداکاراؤں کے ملبوسات بھی ڈراما ایکٹ کی خلاف ورزی میں شمار ہوں گے، کیونکہ کئی اداکارائیں اپنے ملبوسات اس طرح تیار کراتی ہیں جو ڈراما ایکٹ کی شرائط کے مخالف ہوتے ہیں۔ یہ نیا ڈراما ایکٹ اسی ہفتے اسمبلی سے منظور ہونے کا امکان ہے۔







