Imran Khan, PTI, Adiala Jail, Judicial Commission, May 9, November 26, Negotiation, Establishment, Court Cases, Toshakhana Case, Al-Qadir University Case, Aliema Khan, Missing Persons, Judicial System, Political Statements, Pakistan Politics

اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کروں گا:عمران خان

راولپنڈی: سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے واضح کیا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ یا کسی بھی ملک کے دباؤ پر کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔ یہ بات عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ علیمہ خان کے مطابق، عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ کو مذاق بنایا جا رہا ہے اور وہ ہر کیس کا سامنا کریں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا، “جب میں عدالتوں میں مقدمات لڑ رہا ہوں تو مجھے ڈیل کی ضرورت کیوں ہوگی؟

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی ذمہ داری ان پر ڈالی جا رہی ہے جنہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی اور پہلے سے سازش کی۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے اور بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ علیمہ خان نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان نے ہاؤس اریسٹ میں جانے سے انکار کیا ہے اور توشہ خانہ 2 کیس کو توشہ خانہ کے پہلے کیس جیسا قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ القادر یونیورسٹی کیس اور توشہ خانہ 2 کے کیسز اعلیٰ عدالتوں میں ختم ہوجائیں گے۔عمران خان نے مزید زور دیا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت پر توجہ دی جائے اور لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کیا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں