آج کی تاریخ

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار، انڈیکس نے نئی ریکارڈ سطح عبور کرلی

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، اور آج ایک اور نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مارکیٹ کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھی گئی، جب کے ایس ای 100 انڈیکس میں 932 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 137,435 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز، یعنی پیر کو بھی مارکیٹ میں غیرمعمولی تیزی دیکھی گئی تھی، جب انڈیکس میں 2,202 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 136,502 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دو دن مسلسل انڈیکس میں اس نمایاں بہتری نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ظاہر کیا ہے، اور مارکیٹ کا مجموعی رجحان مثبت ہوتا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی پالیسیوں میں استحکام، اقتصادی اشاریوں میں بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اس تیزی کی بڑی وجوہات ہیں۔ موجودہ رفتار کو دیکھتے ہوئے امید کی جا رہی ہے کہ مارکیٹ مزید بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں