اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز کا بڑا قدم — 27ویں آئینی ترمیم آج سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چار ججز نے 27ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اس درخواست میں بطور درخواست گزار شامل ہوں گے۔
ترمیم کو چیلنج کرنے کے لیے تفصیلی ڈرافٹ تیار کرکے سپریم کورٹ بھیج دیا گیا ہے، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آج ہی سپریم کورٹ میں یہ آئینی درخواست دائر کر دی جائے گی۔
چاروں ججوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم عدلیہ کے انتظامی و آئینی اختیارات کو متاثر کرتی ہے، اس لیے اس کا عدالتی جائزہ لینا ضروری ہے۔
درخواست دائر ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں اس اہم آئینی معاملے پر سماعت متوقع ہے، جسے ملک کے عدالتی نظام کے حوالے سے نہایت اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں