پاکستان تحریک انصاف کے فائنل مارچ اور چوبیس نومبر کے احتجاج کو روکنے کے لئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈی چوک کا انتظام رینجرز نے سنبھال لیا ہے کہ وزارت داخلہ نے رینجرز اور ایف سی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات دینے کی منظوری بھی دے دی ہے ۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔۔چیف کمشنر اسلام آباد نے وزارت داخلہ کو سمری بھیجی جس کی منظوری کرلی گئی ہےہ
واضح رہے کہ وفاقی حکومت اور اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف سے نمٹنے کے لئے شہر بھر میں کنٹینر لگانے کا کام شروع کردیا ہے جبکہ پنجاب اور سندھ پولیس سے بھی مدد طلب کرلی گئی ہے
اس سلسلے میں پنجاب اور سندھ کانسٹیبلری سے پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد کی جانب روانہ کردی گئی ہے۔ جبکہ پنجاب سے دو ڈی آئی جیز اور دس ڈی پی اوز بھی نفری کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے
پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آؓباد میں داخل ہونے والی گاڑیوں کو چیکنگ کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے مشکوک افراد کی گرفتاری کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔