آج کی تاریخ

اسلام آباد کی عدالت نے 9 مئی کیس میں 63 پی ٹی آئی کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد: اسلام آباد کی عدالت نے نومئی کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 63 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
میڈیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے پی ٹی آئی کے 63 ورکرز کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں منظور کیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے 40 کارکنان کی ضمانت تھانہ مارگلہ میں درج مقدمات کے لیے اور 23 کارکنان کی ضمانت تھانہ انڈسٹریل ایریا کے مقدمات کے لیے منظور کی گئی۔ عدالت نے تمام کارکنان کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمات میں اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر دفعات شامل ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں