Post Views: 162
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چار کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت سنائی گئی 6، 6 ماہ قید کی سزا معطل کر دی ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کے دوران سزا معطلی کی درخواست منظور کی، جس میں پی ٹی آئی کے وکلا سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار نے عدالت میں دلائل دیے۔
سزا معطل کیے جانے والے کارکنان میں دانش، عیسیٰ، اعجاز اور محمد عیسیٰ شامل ہیں، جن کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج تھا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں ہدایت دی ہے کہ ملزمان آئندہ 30 روز کے اندر اپیل دائر کریں تاکہ مقدمے کی قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔







