بہاولپور(نیوزرپورٹر)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن لاہور کی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ امتحانات میں تین سالہ ایل ایل بی پروگرام 2018-2019میں مبینہ کرپشن کرنے والے سابق کنٹرولر امتحانات پروفیسر سجاد احمد پراچہ ،ذریت الزھرہ، ڈپٹی کنٹرولر طالب حسین اور ان کی رہنمائی کرنے والے پروفیسر ڈاکٹرمحمد امجد چنڑ ، پروفیسر راؤ عمران حبیب ڈین فیکلٹی لاء، شجیع الرحمٰن رجسٹرار اور عمران بھٹہ ایڈیشنل رجسٹرار الحاق کے خلاف امتحانی قواعد میں از خود تبدیلی کرنے اور غیر قانونی طریقے سے ایل ایل بی کی ڈگریاں بانٹنے کے عوض 2 کروڑ 22 لاکھ 63 ہزار روپے کرپشن کرنے اور یونیورسٹی کو مالی نقصان پہنچانے کے الزام میں انکوائری کا آغاز کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیئے۔اس سلسلے میں مؤقف جاننے کے لیےجب پروفیسر راؤ عمران حبیب ڈین فیکلٹی لاءسے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ2018۔2019 میں وہ یونیورسٹی میں تعینات نہیں تھے اور 2023 میں ان بے ضابطگیوں کی نشاند ہی کےلیے کمیٹی بنی تھی جس میں انہوں نے اس معاملے میں بےضابطگیوں کواجاگر کیا اور ذمہ داران کا تعین کیا ۔ان کامزید کہنا تھا کہ محکمے کی طرف سےجیسے ہی نوٹس آئے گا وہ اپنا تفصیلی جواب دے دیں گے ۔





