چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کو دھمکی آمیز انتباہ: حملے جاری رہے تو تہران کو جلا دیں گے

اسرائیل کے وزیر دفاع نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیلی شہروں پر فضائی حملے بند نہ کیے تو ہم تہران کو جلا کر راکھ کر دیں گے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی جوابی طور پر اسرائیل کو مکمل تباہی کی دھمکی دی اور اپنی افواج کو سخت ردعمل دینے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایرانی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی آمریت نے اپنے ہی عوام کو قید میں رکھا ہوا ہے اور اسرائیل ایرانی عوام کو اس ظلم سے نجات دلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی رہنما کے بیانات اور اقدامات نے ایران خصوصاً تہران کے شہریوں کو سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے آیت اللہ خامنہ ای کو خبردار کیا کہ اگر ایران نے اسرائیلی شہروں پر میزائل داغنے کا سلسلہ جاری رکھا تو تہران کو مکمل طور پر جلا دیا جائے گا۔
یہ دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران نے امریکا، برطانیہ اور فرانس کو بھی خبردار کیا ہے کہ اگر ان ممالک نے اسرائیل کے خلاف ایرانی کارروائیوں میں مداخلت کی تو خطے میں ان کے فوجی اڈے ایرانی نشانے پر ہوں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں