چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کی تردید

تل ابیب: اسرائیل نے ایران پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا دیا ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنگ بندی کے نفاذ کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ایران کی طرف سے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا، تاہم اسرائیلی ڈیفنس سسٹم نے میزائل کو راستے میں ہی تباہ کر دیا۔
اسرائیلی افواج کا کہنا ہے کہ ایران کی طرف سے میزائل داغے جانے کے بعد شہریوں کو اگلے احکامات تک محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ اسرائیل کا دفاعی نظام ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر متحرک کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی ایران پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام دہراتے ہوئے کہا ہے کہ افواج کو ایران پر جوابی کارروائی کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف ایرانی خبر رساں ادارے نے اسرائیلی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بعد کسی بھی قسم کا میزائل حملہ نہیں کیا گیا، اور اسرائیل کا دعویٰ غلط اور من گھڑت ہے۔
واضح رہے کہ منگل کی صبح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، جس کی تصدیق صدر ٹرمپ کے علاوہ اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے بھی کی گئی تھی۔
صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک سے اپیل کی ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کی جائے اور کسی قسم کی خلاف ورزی سے گریز کیا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں