چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

اسرائیلی وزیر دفاع کی خامنہ ای کو براہِ راست نشانہ بنانے کی دھمکی

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر دفاع، اسرائیل کاتز نے ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو براہ راست نشانہ بنانے کی کھلی دھمکی دے دی ہے۔
اتوار کے روز رامون ایئر فورس بیس کے دورے کے دوران کاتز نے کہا کہ اگر ایران نے اسرائیل کو دوبارہ دھمکیاں دینے کی کوشش کی تو اسرائیلی فضائیہ تہران تک پرواز کرے گی، اور اس مرتبہ نشانہ خود خامنہ ای ہوں گے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق، ایک اسرائیلی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا: “میں خامنہ ای کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اگر تم نے اسرائیل کو دھمکیاں دینا نہ روکا، تو ہمارے جنگی طیارے تہران تک آئیں گے اور اس بار تم تک بھی پہنچیں گے۔”
یہ بیان حالیہ 12 روزہ ایران-اسرائیل تنازعے کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جو 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران کی فوجی اور جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد شروع ہوا تھا۔
ایران نے اس حملے کے جواب میں میزائل اور ڈرونز استعمال کیے، جب کہ امریکا نے ایران کی تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ یہ کشیدگی بالآخر 24 جون کو امریکی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے ذریعے ختم ہوئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں