Post Views: 113
تل ابیب: اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ غزہ پٹی میں حماس کے زیرِ استعمال تمام سرنگوں کو ختم کیا جائے اور ان کے نیٹ ورک کو برباد کر دیا جائے۔
ریاستی اخبار ییدیوتھ آحرونتھ کی رپورٹ کے مطابق، کاٹز نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی لکھا کہ جب سرنگیں ختم ہو جائیں گی تو حماس کی موجودگی پر بھی بڑا دھچکا پہنچے گا۔
ذرائع کے مطابق کاٹز نے واضح کیا ہے کہ عسکری کارروائی کا مقصد صرف مخالف دھڑوں کو غیر مسلح کرنا نہیں بلکہ حماس کے سرنگوں کے جال کا مکمل خاتمہ بھی ہے۔ انہوں نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ یہ کارروائی اسرائیل کے زیرِ کنٹرول “ییلو زون” میں مرکزی ترجیح رہے۔
واضح رہے کہ اکتوبر میں جاری اندازوں میں کہا گیا تھا کہ حماس کے کئی جنگجو ییلو لائن کے مشرقی حصے میں موجود سرنگوں کا استعمال کر رہے ہیں، جو مقبوضہ غزہ کے وسیع رقبے سے منسلک ہیں۔







