آج کی تاریخ

اسرائیلی جارحیت کی مذمت، ایران جواب دے، مسلم ممالک آنکھیں کھولیں: سیاسی مذہبی رہنما

ملتان (قوم فورم :رفیق قریشی ) شہر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے معروف ممتاز رہنماؤں قاری محمد حنیف جالندھری ،علامہ سید حامد سعید کاظمی، علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ عنایت اللہ رحمانی، ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی ،حافظ محمد اسلم ،سعد خورشید کانجو، رانا طاہر رزاق، خاور حسنین بھٹہ، ڈاکٹر خالد خان خاکوانی ،آصف اخوانی نے روزنامہ قوم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اسرائیلی حملوں کو ایرانی خود مختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو دفاع کا پورا حق حاصل ہے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ ایران پر حملے عالمی وعلاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں ۔اسرائیلی جارحیت قابل مذمت ایران کو دفاع کاحق حاصل ھے سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعیدکاظمی نےکہاہے کہ یہ عالم اسلام کے لیے ایک لمحہ فکریہ کہ یہ اسرائیل جو ہے یہ ایران پر حملہ کر کے اس کو موٹیویٹ کر رہا ہے کہ وہ جواباً حملہ کرے اور اس طرح امریکہ کو ہم ایران پر حملہ کرنے کا ایک جواز مل جائے ویسے بھی وہ دانت اس کی کوشش ہو رہی ہیں اس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ جی ایران کی طرف سے تاخیر ہو رہی ہے وہ بہت زیادہ ا رابطہ بھی جو قبول ہے اور وہ فوراً اس کا جواب ہونا چاہیے تو ایران کو ظاہر ہے تمام مسلمان ممالک کو وہ آہستہ آہستہ عبرت کا نشان بنانا چاہتے ہیں وہ کچھ وہ کر رہے ہیں تو اس میں ہم سب کو اس وقت آنکھیں کھول لینی چاہئیں وہ اس لیے کہ پھر بہت دیر ہو جائے گی اور پھر ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچے گا ہر ایک اپنی جان بچانے کے چکر میں ہوگا تو پھر ان کو کسی کی جان بھی نہیں بچے گی اور خاص طور پر پاکستان سے چونکہ واحدنیوکلیئر ہونے کی وجہ سے سب کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے تو اس کو تو اس حوالے سے ذرا فوری طور پر ذرا بہتر حکمت عملی اپنا لینی چاہیے۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر علامہ سید اقتدار حسین نقوی و صوبائی ممبر اتحاد بین المسلمین پنجاب خاور حسنین بھٹہ، کیپٹن( ر) ناصر علی مہے نے کہا ہے اسرائیل امریکا اور یورپی ممالک کی سرپرستی میں پورے خطے میں دہشت گردی کر رہا ہے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں اسرائیلی حملہ ایرانی سالمیت پر اور خود مختاری کے خلاف ہے امت مسلمہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور ایران کا ساتھ دے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مرکزی رہنما علامہ عنایت اللہ رحمانی نے کہا ہے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں اس موقع پر پاکستان کی حکومت اور ہر پاکستانی ایرانی عوام کے ساتھ کھڑاہے۔ سابق امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی ،صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب و میاں آصف اخوانی نےامریکی سرپرستی میں اسرائیل کے ایران پر حملہ کو درندگی، جارحیت، وحشت و دہشت و بزدلی کی انتہا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملہ عالمِ اسلام پر حملہ ہے. ایران پر حملہ فلسطینیوں کی حمایت کی وجہ سے ہے۔ ایران نے مظلوم فلسطینیوں کی مدد، غزہ میں انسانیت کی نسل کُشی کے خلاف مظلوم کی جرآت مندانہ حمایت کی۔ اسرائیلی صیہونی عالمی غنڈہ گردی، اسرائیل کی بدمستی اور دہشت گردی کو روکنا عالمی اداروں بالخصوص عالمِ اسلام کی قیادت کی اجتماعی ذمہ داری بن گئی ہے. اب یہ امر نوشتہ دیوار ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملہ کے بعد انڈیا بھی پاکستان پر دوبارہ حملہ آور ہوسکتا ہے۔ پاکستان کے عوام کو معرکہ حق بُنیانٌ مَّرصُوص کی طرح دشمن کے مقابلہ میں اپنی وحدت اور یکجہتی کو اور بھی زیادہ مضبوطی کیساتھ قائم رکھنا ہے۔مسلم لیگ ملتان ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات سعد خورشید خان کانجو نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر خاجہ محمد اسحاق ڈار نے اسرائیلی حملوں کو ایرانی خود مختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ہے جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے ایران پر حملوں سے علاقائی استحکام کو نقصان پہنچے گا ۔پیپلز پارٹی کے رہنما رانا طاہر رزاق نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں دراصل اسرائیل کا حقیقی سرپرست امریکہ ہے اور امریکہ خود بڑا دھشت گرد ہے امت مسلمہ کو متحد ہوکر اسرائیل جیسے فتنے کا مقابلہ کرنا ہوگا ورنہ آج ایران پر حملہ ہوا کل کسی اور ملک پر بھی ہوسکتا ہے اب ضرورت اپنے اختلافات کو بھلا کر متحد ہوجائیں پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے ۔مسلم لیگ ق ملتان ڈویژن کے صدر ڈاکٹر خالد خان خاکوانی نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو متحد ہونا چاہیے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں