Post Views: 37
اسلام آباد سے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار دو روزہ سرکاری دورے پر بنگلا دیش روانہ ہو گئے۔ یہ دورہ بنگلا دیشی حکومت کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
ڈھاکا میں اسحاق ڈار کی ملاقاتیں بنگلا دیش کی اعلیٰ قیادت سے طے ہیں، جن میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہو گی۔ وہ بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس اور خارجہ امور کے ایڈوائزر محمد توحید حسین سے بھی ملاقات کریں گے۔
ان ملاقاتوں میں سیاسی، سفارتی، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔
یہ دورہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان باہمی تعاون اور تعلقات کو نئی سمت دینے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔