Post Views: 49
جلوس میں عزاداروں کی بھاری تعداد نوحہ خوانی اور ماتم کرتے ہوئے اختتامی پوائنٹ پر پہنچے
خان گڑھ( نمائندہ قوم) محرم الحرام کے استقبالیہ پروگرامز کا آغاز، مظفرگڑھ کے نواحی قصبہ خان گڑھ میں ہاڑ کا روایتی جلوس نکالا گیا،جلوس میں عزاداروں کی بھاری تعداد نے شرکت کی جو نوحہ خوانی اور ماتم کرتے ہوئے اختتامی پوائنٹ پر پہنچے،شرکا کےلئے راستے میں پانی اور شربت کی سبیلوں کا بندوبست کیا گیا تھا،پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے، ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو ٹھنڈے پانی و جوسز کے ساتھ ساتھ بہترین کھانا بھی فراہم کیا گیا،اس موقع پر ڈی پی او سید حسنین حیدر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے تمام پروگرامز کی سیکیورٹی کےلئے ایک مربوط اور جامع نظام تشکیل دیا جا رہا ہے،جس میں پولیس ملازمین کو مزید بہترین سہولیات دیکر بہترین اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔







