آج کی تاریخ

ارشد ندیم جیولن تھرو کی نئی عالمی رینکنگ میں کس نمبر پر پہنچ گئے؟

ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے جیولن تھرو کی تازہ عالمی درجہ بندی جاری کر دی، جس میں پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم 1370 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔
رینکنگ میں بہتری نہ آنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ارشد ندیم نے اس سال صرف ایک بین الاقوامی ایونٹ — ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ — میں شرکت کی، جہاں انہوں نے 86.40 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔
درجہ بندی کے مطابق بھارت کے نیرج چوپڑا 1445 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز دوسرے اور جرمنی کے جولین ویبر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ارشد ندیم آئندہ ستمبر میں شیڈول ورلڈ چیمپئن شپ سے قبل مزید دو سے تین عالمی مقابلوں میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں، جس سے ان کی عالمی رینکنگ میں بہتری کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے گزشتہ سال پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر کی تاریخی تھرو سے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا، جس نے دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں