آج کی تاریخ

اداکارہ مومنہ اقبال نے صنفی شناخت سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی صنفی شناخت سے متعلق جعلی ویڈیو پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے شرمناک اور دل آزاری کا باعث قرار دیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے مومنہ نے بتایا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو دراصل ان کے 2022 میں دیے گئے ایک انٹرویو کے کلپ کو ایڈٹ کر کے غلط سیاق و سباق میں پیش کیا گیا، جسے اب تک 45 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو کے بعد صحافیوں کے فون آنے لگے اور انہیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ ایسے حساس سوالات کا جواب کیسے دیں۔ مومنہ نے جذباتی انداز میں کہا کہ کسی خاتون سے اس کی صنف کا ثبوت مانگنا نہایت تکلیف دہ تجربہ ہوتا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ کچھ لوگ انہیں وضاحت دینے کا مشورہ دے رہے تھے، لیکن وہ حیران تھیں کہ کیا واقعی انہیں یہ سب ثابت کرنے کے لیے اپنے ڈاکٹر کا نمبر شیئر کرنا چاہیے؟ یہ صورتحال انتہائی افسوسناک تھی۔
مومنہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ ویسی ہوتیں جیسا کہ اس ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے تو وہ اس حقیقت کو تسلیم کرتیں، لیکن جب ایسا کچھ ہے ہی نہیں تو اس بے بنیاد الزام کا کیا جواب دیں؟
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر مومنہ اقبال کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں اپنی صنفی شناخت پر بات کرتے ہوئے دکھایا گیا، تاہم وہ ویڈیو جھوٹی اور ایڈیٹڈ نکلی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں