Post Views: 15
کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے حوالے سے ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے، جس میں کئی اہم انکشافات ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، اداکارہ کی وفات کو 8 سے 10 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے، جبکہ ان کی لاش شدید گلنے سڑنے کے مراحل میں پائی گئی۔ پوسٹ مارٹم میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ ان کے جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں تھی۔
تحقیقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے حمیرا کے بالوں اور کپڑوں کے نمونے کیمیکل تجزیے کے لیے بھجوائے گئے ہیں تاکہ موت کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے۔
پولیس اور فرانزک ٹیمیں اس پر اسرار موت کی تہہ تک پہنچنے کے لیے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ تین روز قبل حمیرا اصغر کی لاش ان کے فلیٹ سے ملی تھی، جس کے بعد یہ معاملہ میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر موضوعِ بحث بن چکا ہے۔