Post Views: 65
کراچی: ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ سے ملی معروف اداکارہ حمیرا اصغر علی کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔
میڈیکو لیگل آفیسر کے مطابق ابتدائی طبی معائنے میں لاش انتہائی گل سڑ چکی تھی اور ڈی کمپوزیشن اپنے آخری مراحل میں تھی، جس کے باعث فوری طور پر موت کی وجہ کا تعین ممکن نہیں ہو سکا۔ تاہم ڈی این اے اور کیمیکل تجزیے کے لیے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں، جن کی رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آ سکیں گے۔
ایس ایچ او فاروق سنجرانی کا کہنا ہے کہ لاش ایک ماہ سے زائد پرانی لگتی ہے۔ پولیس کے مطابق حمیرا اصغر کا تعلق لاہور سے تھا۔ جب ان کے والد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا حمیرا سے کوئی تعلق نہیں۔
تاہم دیگر قریبی رشتہ دار آج لاہور سے کراچی پہنچیں گے تاکہ حمیرا کی میت وصول کی جا سکے۔