اخروٹ اللہ پاک کی طرف سے انسانوں کے لیے ایک بہت کمال تحفہ ہے۔اس میں اومیگا تھری پایا جاتا ہے یہ ہمارے جسم کے لیےقیمتی چیز ہے ۔ اس کی شکل دماغ کی طرح کی ہے جس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ یہ دماغ کے لیے بھی بہت اچھی چیز ہے ۔ اگر لوگ اپنا بڑھاپا صحت مند گزارنا چاہتے ہیں توانہیں اخروٹ کھانا چاہیے ۔ یہ ان کا بڑھاپا صحت مند بنا د ے گا۔ جو لوگ بے اولاد ہیں ان کی بے اولادی کی وجہ ان کے تولیدی خلیے کمزور ہونا ہے۔ انہیں بھی چاہیے کہ وہ بھی اخروٹ کھائیں جس سے تولیدی خلیوں کی صحت بہتر ہوگی ۔
اخروٹ وزن کم کرنے میں مددگار ہیں۔ یہ کولیسٹرول کم کرتے ہیں۔ یہ ہائی بلڈ پریشر کو متوازن کر دیتے ہیں۔ جب ہائی بلڈ پریشر کنٹرول ہوگیا تو دل کی صحت اچھی ہوگی۔ دل کی بیماریوں سے بچاتے ہیں۔ اخروٹ بہت سارے کینسر سے بچاتے ہیں۔ پروسٹیٹ کینسر ، بڑی آنت کا کینسر اور چھاتی کا سرطان ان سے بچانے کے لیے اخروٹ بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ یہ ہماری آنتوں میں موجود جو صحت مند بیکٹیریا ہے ۔ اس کی افزائش اس کو طاقت مہیا کر تا ہے ۔ہمارے جسم میں جو مختلف قسم کی سوزش ہو جاتی ہیں جو بعد میں کینسر اور الزائمر ، دل کے امراض اور شوگر کی وجہ بنتی ہے یہ ان کو بھی ٹھیک کرتا ہے۔
