احمد پور شرقیہ(سٹی رپورٹر) اسلحہ کے زور پر لڑکیوں کی برہنہ ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والا بااثر گروہ تھانہ صدر پولیس نے دھر لیا ۔تھانہ صدر کی حدود میں ڈانسر لڑکی کی برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بااثر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تین خطرناک ملزمان تاحال فرار ،تفتیش کرنے والے پولیس افسران پر پریشر ڈالنے کیلئے سیاسی دبائو اور سوشل میڈیا پر کردار کشی شروع ہوگئی۔تھانہ صدر ایس ایچ او عابد حمید اور تفتیشی افسر ریحان ندیم نے تمام پریشر مسترد کرتے ہوئے میرٹ پر تفتیش شروع کر دی متاثرہ ڈانسر نے انصاف اور ملزمان کی عبرتناک سزا کا مطالبہ کر دیا تھانہ صدر پولیس کا مؤقف قانون سے بالا تر کوئی نہیں، ایس ایچ او عابد حمیدتفصیلات کے مطابقبہاولپور ایس ایچ او تھانہ صدر عابد حمید اور سب انسپکٹر چودھری ریحان ندیم کی ہنی ٹریپ گینگ کیخلاف بڑی کارروائی،عوامی سماجی حلقوں کا خراج تحسین۔ ایس ایچ او تھانہ صدر عابد حمید اور ریحان ندیم سب انسپکٹر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات پر ڈی پی او بہاولپور کی سربراہی میں ہنی ٹریپ گینگ اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے کسی قبضہ مافیا یا غنڈہ عناصر کو شرفاء کی پگڑیاں اچھالنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف تابڑتوڑ کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک ڈانسر کی برہنہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے بااثر غنڈہ عناصر اور ہنی ٹریپ گروہ کے کچھ ملزمان پولیس حراست میں ہیں اور انوسٹی گیشن جاری ہے۔ منظم غنڈہ عناصر اور ہنی ٹریپ گروہ کیخلاف کارروائی کرنے سے انکے حواری آگ بگولہ ہیں مختلف طریقوں سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے پولیس کی کردارکشی کررہے ہیں۔
