Post Views: 49
اوورسیئرز،بیلداراورضلعدار کی آشیرباد، پائپ لگاکر پانی چوری روز کامعمول بن گیا
کمزورقانون اورمعمولی جرمانوں سے نہر ی پانی چوری کے واقعات میں روزبروزاضافہ
بہاول پور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )احمدپورشرقیہ 6 ایل نہر ‘ ‘محکمہ انہار کی ملی بھگت سے پانی چوری کاسلسلہ رک نہ سکا ،محکمہ انہار کے اوورسیئرز،بیلداراورضلعدار کی آشیربادوملی بھگت سے پانی چوری کاسلسلہ عروج پرپہنچ چکاہے پائپ لگاکر پانی چوری معمول بن گیاہے نہروں سے پانی چوری سے محکمہ انہارکوروزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کانقصان پہنچایاجارہاہے محکمہ انہار کی ملی بھگت، کمزورقانون اورمعمولی جرمانوں کی وجہ سے نہر ی پانی چوری کے واقعات میں روزبروزاضافہ دیکھنے میں آرہاہے جس کی وجہ سے ٹیل پرپانی نہ پہنچنے سے ہزاروں ایکٹر رقبہ بنجر ہورہاہے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے اورنہروں سے پانی چوری کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے اورمحکمہ انہار کے کرپٹ افسروں واہلکاروں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔






