احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں بے روزگاری سے متعلق اعدادوشمار پیش کر دیے

قومی اسمبلی کے اجلاس میں، جو اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں بے روزگار افراد کی تفصیلات پیش کیں۔
احسن اقبال نے بتایا کہ 2021 کے بعد ملک میں بے روزگاری کے حوالے سے کوئی نیا سروے نہیں کیا گیا۔ 2021 کے سروے کے مطابق، ملک میں بے روزگاری کی شرح 6.3 فیصد تھی جبکہ بے روزگار افراد کی مجموعی تعداد 45 لاکھ 10 ہزار ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں 6 کروڑ 72 لاکھ افراد ملازمت پیشہ ہیں۔
اجلاس کے دوران، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی کا ہال، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے لیے مختص کرنے کی تحریک پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں