آج کی تاریخ

اب آپ کی تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟ تفصیلات یہاں جانیں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس سے ہر سطح کے ملازمین کو مہنگائی کے مقابلے میں ریلیف ملے گا۔
بجٹ میں دیے گئے ریلیف کے مطابق ماہانہ 50 ہزار روپے تک آمدن والے ملازمین کو مکمل ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے، جب کہ ماہانہ ایک لاکھ روپے کمانے والوں کا ٹیکس 2500 روپے سے کم کرکے صرف 500 روپے کر دیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق
ڈیڑھ لاکھ (1.5 لاکھ) ماہانہ تنخواہ پر ٹیکس 10 ہزار سے کم ہو کر 6 ہزار روپے
دو لاکھ ماہانہ تنخواہ پر ٹیکس 19,167 سے کم ہو کر 13,500 روپے
دو لاکھ پچیس ہزار پر ٹیکس 25,417 سے کم ہو کر 19,250 روپے
دو لاکھ پچاس ہزار پر ٹیکس 31,667 سے کم ہو کر 25 ہزار روپے
تین لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 45,833 سے کم ہو کر 38,833 روپے
ساڑھے تین لاکھ پر ٹیکس 61,250 سے کم ہو کر 54,250 روپے
چار لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 78,750 سے کم ہو کر 71,750 روپے
پانچ لاکھ پر ٹیکس 1,13,750 سے کم ہو کر 1,06,750 روپے
ساڑھے پانچ لاکھ پر ٹیکس 1,31,250 سے کم ہو کر 1,24,250 روپے
چھ لاکھ پر ٹیکس 1,48,000 سے کم ہو کر 1,41,000 روپے
آٹھ لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 2,18,000 سے کم ہو کر 2,11,000 روپے
دس لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 3,17,000 سے کم ہو کر 3,07,000 روپے
پندرہ لاکھ پر ٹیکس 5,10,000 سے کم ہو کر 4,98,000 روپے
بیس لاکھ پر ٹیکس 7,02,000 سے کم ہو کر 6,89,000 روپے
پچیس لاکھ پر ٹیکس 8,95,000 سے کم ہو کر 8,79,000 روپے
اٹھائیس لاکھ پر ٹیکس 10,10,000 سے کم ہو کر 9,94,000 روپے
تیس لاکھ پر ٹیکس 10,87,000 سے کم ہو کر 10,70,000 روپے
حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اقدامات مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ ٹیکس فارم کو بھی آسان بنایا جا رہا ہے تاکہ عام شہری آسانی سے فارم پر کر سکیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں