آج کی تاریخ

What is your mental age

آپ کی دماغی عمر کیا ہے؟

آئیں ایک نفسیاتی گیم کھیلتے ہیں جو آپ کو کھول کر رکھ دے گی کہ آپ عمر کے جس حصے میں بھی آپ کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کی آپ کی مینٹل ایج کیا ہے

بعض لوگ د کھنے میں اپنی عمر سے چھوٹے لگتے ہیں، بعض لوگ اپنی عمر سے بڑے نظر آتے ہیں، اور بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ایک یا ڈیڑھ گھنٹہ بیوٹی سیلون میں گزار کر چھوٹے نظر آتے ہیں۔

بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے چہرے پر دو تین سو جھریاں ہوتی ہیں، لیکن وہ اپنے بالوں کو سیاہ رکھتے ہیں۔

اب جسمانی عمر کو تو کسی حد تک چھپایا جا سکتا ہے، مگر دماغی عمر کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟

دماغی عمر کا تصور سب سے پہلے ایک فرانسیسی ماہر نفسیات الفریڈ بینے نے دیا تھا، جنہوں نے ذہنی نشوونما سمیت کئی چیزوں کے لیے ٹیسٹ تیار کیے تھے۔

دماغی عمر جاننے کے لیے بھی مختلف قسم کے ٹیسٹ موجود ہیں، اور اس آرٹیکل میں شامل ٹیسٹ کو خصوصی طور پر پاکستانی قارئین کے لیے موزوں بنایا گیا ہے۔

ٹیسٹ میں کل دس سوالات شامل ہیں، اور ہر سوال کے جواب میں آپ کو چار انتخاب دیے جائیں گے۔ اگر آپ انتخاب نمبر ایک کو منتخب کرتے ہیں تو اپنے آپ کو دس نمبر دیجیے۔ انتخاب نمبر دو کے لیے اپنے آپ کو بیس نمبر دیں، انتخاب نمبر تین کے لیے تیس نمبر، اور انتخاب نمبر چار کے لیے چالیس نمبر دیں۔

سوالات کے جوابات دینے کے بعد آپ کے حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر ہم آپ کی دماغی عمر کا اندازہ لگائیں گے اور آپ کی شخصیت کا تجزیہ کریں گے۔
آئیے شروع کرتے ہیں:

سوال نمبر ایک

دیے گئے رنگوں میں سے اپنے پسندیدہ رنگوں کے گروپ کا انتخاب کیجیے۔

سوال نمبر دو

ان میں سے کون سا گلوکار آپ کو سب سے زیادہ پسند ہے؟ اگر آپ کو نئے پاپ یا راک گلوکار پسند ہیں تو انتخاب نمبر ایک منتخب کریں۔ اگر آپ کو نصرت فتح علی خان، عطا اللہ خان، حسن، نور جہاں یا ان کی طرح کا کوئی اور گلوکار پسند ہے تو انتخاب نمبر دو منتخب کریں۔ اگر آپ کو گانے سننے میں دلچسپی نہیں تو انتخاب نمبر تین منتخب کریں۔ اور اگر آپ کو کلاسیکی موسیقی زیادہ پسند ہے تو انتخاب نمبر چار منتخب کریں۔

سوال نمبر تین

آپ انٹرنیٹ کو کس قسم کا مواد دیکھنے یا کس کام کے لیے زیادہ استعمال کرتے ہیں؟

سوال نمبر چار

اگر آپ کو ان میں سے کسی ایک مہارت کو سیکھنے کا موقع دیا جائے تو آپ کیا سیکھنا پسند کریں گے؟

سوال نمبر پانچ

اگر تفریح کے لیے یہ چاروں انتخاب موجود ہوں تو آپ کس کا انتخاب کریں گے؟

سوال نمبر چھ

اگر آپ سے کوئی غلطی ہو جائے یا آپ سے کوئی کام خراب ہو جائے تو آپ کا رویہ کیا ہوتا ہے؟

سوال نمبر سات

آپ یوٹیوب پر زیادہ تر وقت کس چیز کو دیکھنے میں گزارتے ہیں؟

سوال نمبر آٹھ

آپ کے نزدیک زندگی کا مطلب یا مقصد کیا ہے؟ اگر آپ نماز پڑھتے اور اچھے کام کرتے ہیں تاکہ آخرت میں کامیاب ہو سکیں تو انتخاب نمبر چار کریں۔ اگر آپ صرف پیسہ کمانے کے لیے کوشاں ہیں تو انتخاب نمبر ایک منتخب کریں۔ اگر آپ مستقبل کو روشن بنانے یا کسی خواب کی تکمیل کے لیے کام کرتے ہیں تو انتخاب نمبر تین منتخب کریں۔ اور اگر آپ کی کوئی ٹھوس رائے نہیں ہے تو انتخاب نمبر دو منتخب کریں۔

سوال نمبر نو

فاسٹ فوڈ کے بارے میں آپ کا جھکاؤ کس بیان کی طرف زیادہ ہے؟

سوال نمبر دس

آپ کی برداشت کرنے کی صلاحیت کا لیول کیا ہے؟

امید ہے کہ آپ نے اپنے نمبر جمع کر لیے ہوں گے۔ اگر نہیں کیے تو جمع کر لیجیے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ آپ کی دماغی عمر کتنی ہے:

اگر آپ کے نمبر 100 سے 190 کے درمیان ہیں تو آپ کی دماغی عمر نو سال تک ہے، یعنی آپ کافی غیر میچور ہیں اور زندگی کے بارے میں آپ کی رائے ابھی پختہ نہیں ہے۔

اگر آپ کے نمبر 190 سے 290 کے درمیان ہیں تو آپ کی دماغی عمر پندرہ سے انیس سال کے درمیان ہے، یعنی آپ کا ذہن بالکل میچور نہیں لیکن بچگانہ بھی نہیں۔

اگر آپ کے نمبر 290 سے 330 کے درمیان ہیں تو آپ کی دماغی عمر بائیس سے تیس سال کے درمیان ہے، یعنی آپ کافی میچور ہو چکے ہیں اور اپنی شخصیت بنا چکے ہیں۔

اگر آپ کے نمبر 330 سے 380 کے درمیان ہیں تو آپ کی دماغی عمر پینتیس سے پچپن سال تک ہے، یعنی آپ بالکل میچور اور سمجھدار ہیں۔ آپ اپنی ذمہ داریاں اچھی طرح سمجھتے ہیں، زیادہ جذباتی نہیں ہوتے اور زندگی کو انجوائے بھی کرتے ہیں لیکن وقت ضائع نہیں کرتے۔

تو آپ کی دماغی عمر کتنی ہے؟ کمنٹ سیکشن میں بتائیے اور یہ بھی بتائیے کہ کیا اس ٹیسٹ کا نتیجہ آپ کی شخصیت سے میل کھاتا ہے یا نہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں