آج کی تاریخ

آپ کا یہ ہفتہ 9 سے 15 فروری تک کیسا گزرے گا؟

فروی کا دوسرا ہفتہ برج حمل سے حوت تک کیسا گزرےگا ۔یہ ہفتہ 9سے 15 فروری تک ہے۔
♈ برج حمل (Aries)
یہ ہفتہ ابتدائی طور پر بے حد مصروف رہے گا، جس کی وجہ سے اپنی ذات کے لیے وقت نکالنا مشکل ہوگا۔ کچھ افراد کے ساتھ نظریاتی اختلافات ہو سکتے ہیں، جن سے گریز کرنا بہتر ہوگا ورنہ غلط فہمیوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ہفتے کے درمیانی دنوں میں گھر کا ماحول پرسکون ہوگا اور خاندانی سپورٹ حاصل رہے گی۔ بے روزگار افراد کے لیے نئے مواقع ملنے کے امکانات ہیں۔ کاروباری افراد کے لیے بہتری کے آثار نمایاں ہیں۔ وظیفہ: “یا لطیف” 129 مرتبہ پڑھیں اور سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ دیں۔

برج ثور (Taurus)
یہ ہفتہ آپ کو خوش خوراکی کے مواقع دے گا لیکن صحت کا خاص خیال رکھیں۔ مالی استحکام رہے گا، لیکن سوچ سمجھ کر سرمایہ کاری کریں۔ نیند پوری نہ ہونے کے باعث مزاج میں چڑچڑا پن آ سکتا ہے۔ بہن بھائیوں سے تعلقات مضبوط ہوں گے۔ اختتام ہفتہ گھر کی تزئین و آرائش اور مہمان داری کے امکانات ہیں۔ وظیفہ: “یا سلام” 110 مرتبہ پڑھیں اور سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ دیں۔

♊ برج جوزا (Gemini)
یہ ہفتہ مستقل مزاجی کو نمایاں کرے گا۔ کام اور کاروبار میں بہتری کے امکانات ہیں، جبکہ غیر شادی شدہ افراد کے لیے رشتہ طے پانے کی بات چیت ہو سکتی ہے۔ شریک حیات کے ساتھ معاملات بہتر رہیں گے، لیکن کاروباری شراکت میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ وظیفہ: “یا صمد” 134 مرتبہ پڑھیں اور کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ دیں۔

♋ برج سرطان (Cancer)
مالی معاملات میں خرچ بڑھ سکتا ہے، غیر متوقع مہمانوں کی آمد ہو سکتی ہے۔ نوکری پیشہ افراد کے لیے تھوڑی مشکلات رہیں گی، جبکہ شریک حیات کی صحت خراب ہونے کے امکانات ہیں۔ کسی اہم مالی فیصلے میں محتاط رہیں۔ وظیفہ: “یا مومن” 136 مرتبہ پڑھیں اور پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ دیں۔

♌ برج اسد (Leo)
دوست مددگار ثابت ہوں گے، کاروباری معاملات میں بہتری آئے گی۔ تعلیمی اور آن لائن ٹریڈنگ کے شعبے سے منسلک افراد کو فائدہ ہوگا۔ ہفتے کے وسط میں مالی مشکلات بڑھ سکتی ہیں، اس لیے فضول خرچی سے بچیں۔ وظیفہ: “یا واضح” 137 مرتبہ پڑھیں اور کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ دیں۔

♍ برج سنبلہ (Virgo)
بے روزگار افراد کو خوشخبری مل سکتی ہے۔ کاروبار میں ترقی اور نوکری میں پروموشن کے مواقع ملیں گے۔ گھریلو معاملات میں بہتری آئے گی، لیکن والدہ کی صحت کا خاص خیال رکھیں۔ وظیفہ: “یا محسی” 148 مرتبہ پڑھیں اور پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ دیں۔

♎ برج میزان (Libra)
یہ ہفتہ قسمت کو سنوارنے والا ہے۔ ہر کام میں آسانی رہے گی اور بزرگوں سے فائدہ ہوگا۔ بیرون ملک سفر کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔ کسی اہم شخصیت سے ملاقات متوقع ہے۔ وظیفہ: “یا علیم” 150 مرتبہ پڑھیں اور سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ دیں۔

♏ برج عقرب (Scorpio)
ابتدائی دنوں میں مشکلات اور رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔ کاروباری افراد کو دھوکہ دہی سے بچنا ہوگا۔ مالی معاملات میں محتاط رہیں۔ ہفتے کے اختتام پر مستقل مزاجی آئے گی اور ادھورے کام مکمل ہوں گے۔ وظیفہ: “یا مالک الملک” 212 مرتبہ پڑھیں اور نیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ دیں۔

♐ برج قوس (Sagittarius)
غیر شادی شدہ افراد کے لیے رشتے طے ہونے کے امکانات ہیں۔ سسرال کی جانب سے فائدہ ہوگا۔ شراکت داری میں نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔ ہفتے کے وسط میں مالی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے، لیکن اختتام پر بہتری آئے گی۔ وظیفہ: “یا رزاق” 156 مرتبہ پڑھیں اور سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ دیں۔

♑ برج جدی (Capricorn)
ابتدائی دنوں میں صحت کے مسائل لاحق ہو سکتے ہیں، نیند کی کمی محسوس ہو سکتی ہے۔ قانونی معاملات میں الجھنے سے گریز کریں۔ ہفتے کے درمیانی دن بہتر ہوں گے، جبکہ اختتام پر مالی اخراجات بڑھ سکتے ہیں۔ وظیفہ: “یا سلام” 110 مرتبہ پڑھیں اور سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ دیں۔

♒ برج دلو (Aquarius)
محبت اور رومانس کے معاملات میں بہتری آئے گی۔ کاروباری افراد کے لیے فائدہ مند ہفتہ ہوگا، جبکہ بچوں کی طرف سے خوشی ملے گی۔ روحانی معاملات میں دلچسپی بڑھے گی۔ وظیفہ: “یا ودود” 145 مرتبہ پڑھیں اور نیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ دیں۔

♓ برج حوت (Pisces)
یہ ہفتہ بہتری کا پیغام لے کر آیا ہے۔ مالی استحکام ملے گا، جبکہ کاروباری افراد کے لیے ترقی کے امکانات روشن ہیں۔ محبت کے معاملات میں مثبت پیش رفت ہوگی۔ وظیفہ: “یا رحیم” 132 مرتبہ پڑھیں اور زرد رنگ کی چیزوں کا صدقہ دیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں