ہم زندہ قوم ہیں

آپ کا یہ ہفتہ 23 سے 29 جون تک کیسا گزرےگا

آپ کا یہ ہفتہ 23 سے 29 جون تک کیسا گزرےگا

آپ کا یہ ہفتہ 23 سے 29 جون تک کیسا گزرےگا

Aries weekly horoscope In Urdu برج حمل

برج حمل کیلئے 23 سے29 جون تک یہ ہفتہ تمام کا تمام خوش بختی نصیب یاوری کا ہے جس بھی کام میں ہار ڈالیں گے اس میں کامیابی ملے گی۔ اس پورے ہفتہ میں کامیابی، مستقل مزاجی، خواہشات کا پورا ہونا دوستوں کی جانب سےمدد رہنا ۔کی گئی محنت کا صلہ ملنا اورکہیں نہ کہیں سے کوئی اچانک فائدہ آپکو مل سکتا ہے جو کسی انعام سےکم نہ ہو گا۔ ہفتےکی ابتدا بیرون ملک سفر کے حوالے سے خوشگوار رہے گی ۔پہلے دودن کو ئی خواب دیکھیں تواس کی تعبیرمعلوم کیجیے گا۔ بے روزگار افرادکے لیے بھی اس میں آسانیاں رہتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں ۔ ہفتے کے آخر میں کوئی ایک دیرینہ خواہش پوری ہوگی ۔ دوستو کے ساتھ دل کی بات کرنے کا موقع ملے گا ۔بچوں کی جانب سے خوشی میسر آئےگی۔ محبوب سے ملاقات ،کوئی نہ کوئی چیز اپنی ملکیت یعنی خریدنے میںکامیاب ہونگے ۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا لطیف ؛129 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سبزرنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Taurus Weekly Horoscope in Urdu برج ثور

اس میں  الفاظ کا چناؤبڑا سوچ سمجھ کر کیجیے گا،کیونکہ تعلقات میں خرابی، بحث و مباحثہ ،لڑائی جھگڑا تھانہ , کچہری تک با ت پہنچتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔نوکری پیشہ افراد اپنے کاموں میںبوجھ کی کیفیت محسوس کریں گے۔دوران سفر احتیاط کریں۔ وراثت کےمعاملات آپ کے حق میں جاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اور کوشش کریں کہ بڑوںکی مشاورت لے کر پھر اپنےمعاملات کو انجام پذیر کریں۔متوقع ہے کہ رشتہ داروں سےاختلافات ہوں لیکن سسرال سےملاقات متوقع ہے۔ اس ہفتہ کے درمیانی حصہ میں آپ کے کاج کاروبار آپ کے وزمرہ کے امور اس میں آسانی پیدا ہوگی۔ بہن بھائیوں کاساتھ رہے گا اور کسی غلط فہمی کاازالہ ہو سکے گا۔ کوئی خواب د یکھیں بدھ جمعرات کو اس کی تعبیر ضرور معلوم کیجیے گا۔ اس ہفتہ کا اختتام بے روزگار افرادکے لیے خوشی کا پیغام لے کر آرہا ہے ۔کام کاج کاروبار میں کی گئی سرمایہ کاری فائدہ مند ثابت ہو گی۔ گھر میں مہمان داری ہوسکتی ہے ۔والدہ کے ساتھ دل کی بات کرنے کا موقع ملے گا ۔ماضی میںجن چیزوں پر محنت کر رہے تھے اسکے مثبت نتائج آپ کو مل جائیںگے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یاسلام؛131 اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ دفعہ پڑھیےگا۔ سفید رنگ کی چیزوں کاصدقہ ضرور نکالیے گا۔

Gemini Weekly Horoscope in Urdu برج جوزہ

برج جوزہ کیلئے اس ہفتہ کے ابتدا میں انکم آمدن میں اضافہ، سیر وتفریح کا پروگرام بن سکتا ہے۔شفایابی بھی ملے گی۔ غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کا امکان ہے۔ خریداری کرنے کا موقع ملے گا۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ احتیاط طلب ہے جس میں خرچہ ہو گا نوکری پیشہ افراد کی ڈانٹ ڈبٹ ہو سکتی ہے۔ افسران بالا کے ساتھ تعلقات بہتر رکھنے کی ضرورت ہے۔ الفاظ کاچناؤ سوچ سمجھ کر کیجئے گا۔دوسروں کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کا خدشہ پایا جاتا ہے ۔دوستوں سےمایوسی پیدا ہو سکتی ہے۔بیمار ہو سکتے ہیں ، ڈاکٹر کےپاس بھی جانا پڑ سکتا ہے ۔اس ہفتہ کا اختتام آپ کے لیے بہتر رہے گا۔ جو بھی کام کریں گے اس میں آسانی رہے گی۔ ہفتہ کے آخر میں پہ کوئی خواب دیکھیں اس کی تعبیرمعلوم کریں ۔ سفر خیر وعافیت کیساتھ گز رہے گا۔ بہن بھائیوں کےساتھ تعلقات میں بہتری ہوگی ۔کسی کی جانب سے کوئی مدد مل سکتی ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا صمد؛134دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Cancer Weekly Horoscope In Urdu برج سرطان

برج سرطان cancer کیلئے اس ہفتہ میں  صحت کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ سستی، کاہلی، بے چینی، بیزاری اپنےآپ سے تنگ آتے ہوئے دکھائی دےرہے ہیں۔ خرچہ بڑھ جائے گا مہمان گھر آئیں گے۔ قانونی معاملات زیربحث آ سکتے ہیں۔ اور کوشش کریںکہ قرض کے معاملات سے دور رہیں،قرض اتارنے میں دشواری پیدا ہوسکتی ہے۔ قانونی معاملات بھی متاثر نظر آ رہے ہیں تو اچھےمشیروں سے ملاقات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آپکی صحت کو بہتر کر رہا ہے۔ شریک حیات کا ساتھ رہے گا۔ سیر وتفریح کاپلان بن سکتا ہے۔ انکم میں اضافہ اور کوشش کریںکہ دوسروں کے ساتھ اپنے دل کی باتیں ضرور شیئر کریں ،بغیرمشاورت کے اس ہفتہ کو مت گزاریےگا۔ اس ہفتہ کا اختتام رکاوٹیںپیدا کرے گا ،خرچہ بڑھائے گا ،رشتہ داروں سے مسائل پیدا ہونگے ۔ سسرال سےملاقات متوقع ہے۔ نوکری پیشہ افرادکے لیے دشواری رہے گی ۔ اجنبی افراد سےمحتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا مومن ؛136دفعہ اولآخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Leo Weekly Horoscope In Urdu برج اسد

اس ہفتہ میں آپ کےمزاج میں رومانوی عنصر پیدا ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ دوسروںسے پیار محبت کی گفتگو کرتے ہوئےدکھائی دیتے ہیں۔ دوستوں سے دل کی بات کریں گے۔ مستقبل کے حوالے سے مشاورت کرنےکا عمل اس ہفتہ کے آغاز میں جاری رہے گا۔ بہن بھائیوں کی جانب سےبھی خوشی کا پیغام آ سکتا ہے۔بچوں کے ازدواجی زندگی خوشگواررہے گی۔ بچوں کے لیے کچھ کرنے کاموقع ملے گا۔ تعلیمی معاملات میںمصروفیت بڑھ سکتی ہے۔ اساتذہ سےرابطہ بحال ہے ۔اس ہفتہ کے درمیانی حصے میں  خرچہ بڑھے گا۔ تنہائی کےاحساس کو پیدا کر سکتا ہے۔ کسی پہ بھی اعتماد نہیں کر رہے ہیں کہ دوسروں کو ایسی نظروں سے دیکھیںگے کہ شاید وہ آپ کا خیر خواہ نہیں ہیں۔ شریک حیات اسی بات کوسمجھتے ہوئے آپ سے بیزاری کاتقاضا کرتا ہوا بھی دکھائی دےرہا ہے تو اپنے تعلقات کی قدر کرنے کی ضرورت ہے۔ قانونی معاملات میں پیچیدگی ہوگی ۔کوئی اہم چیزآپ کی گم جائے گی۔ اس ہفتہ کااختتام اس کیفیت سے نکال کر آپکو شفایابی کی طرف لے کر جائے گا۔خریداری کر پائیں گے انکم آمدن میںاضافہ رہے گا۔ دوسروں کو بہترمشورہ دینے کا موقع ملے گا۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا واسع؛137دفعہ اول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Virgo Weekly Horoscope In Urdu برج سنبلہ

اس ہفتہ میں خاندانی اموراجاگر ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔گھر میں مہمان داری ہو سکتی ہےگھر کی تزئین و آرائش میں دلچسپی رہے گی۔ مرمتی کام کروانے کا موقع ،کوئی نہ کوئی چیز خریدنے کا موقع مل جائے گا۔ گاڑی سواری کی مرمت بھی کروارہے ہیں ۔والدہ کی صحت پر توجہد ینے کی ضرورت ہے، اور فیملیکےساتھ زیادہ وقت گزرے گا۔تبدیلی رہائش متوقع اور کچھ ایسےبھی ہیں جو اپنی نوکری کی تبدیلی کے لیے کی گئی کوشش میں بڑی کامیابی مل سکتی ہے۔ بے روزگار افراد کےلیے بہتر مواقع رہیں گے۔ دوسروںسے تعریفی جملے سننا ،دوسروں سےکام لینے میں آسانی رہے گی۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آپ کے مزاج میں  محبت کا عنصر پیدا کر ر ہا ہے ۔ محبوب سے ملاقات ہو سکتی ہے ۔کسی تقریب میں شرکت کاروباری افرادکے لیے منافع کا رجحان رہے گا۔ کوئی دیرینہ خواہش پوری ہو سکتی ہے اس ہفتہ کا اختتام آپ کی صحت کو خراب کرے گا ۔خرچہ بڑھ جائے گا۔قرض کے معاملات متاثر رہیں گے۔تنہائی کا شکار ہوں گے، قانونی معاملات میں پیچیدگی یا کوئی جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔اللہ تعالی کا ایک نام ؛یا رزاق؛145د فعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیے گا۔ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Libra Weekly Horoscope In Urdu برج میزان

یہ ہفتہ ابتدائی طور پرمصروفیت ،بھاگ دوڑ میں اضافہ کاروباری معاملات میں سنجیدگی پیدا کرتاہوا دکھائی دیتا ہے۔ بہن بھائی آپکے لئے مدد گار رہیں گے۔ متوقع ہے کہ اندرون ملک سفر خوشگوار رہے ۔ کسی بیمار کی عیادت کوجانا پڑے گا اور وہ افراد جودوسروں کے ساتھ مل کر کام کرتےہیں شرکت داری میں آپ کے لیے یہ ہفتہ کافی اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔اس ہفتہ میں بزرگوں کی مشاور ت ضرور لیجئے گا۔ ورنہ نقصان اٹھاناپڑے گا۔ ملک سفر میں ابھی کچھ تاخیر ہے اس ہفتہ کا درمیانی حصہ خوشگواری کے تاثر کو پیدا کر رہاہے۔ خاندان کے امور زیر بحث آئیںگے ۔گھر کے معاملات خوش اسلوبی سےطے پاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔بےروزگار افراد کو بہتر روزگار کےمواقع ملنا ،ترقی کےحوالے سے اچھی خبر سننے کو مل سکتی ہے۔ تعمیراتی کاموں میںدلچسپی رہے گی ۔اس ہفتہ کا اختتام آپ کی کسی ایک دیرینہ خواہش کےپورے ہو جانے سے ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ کسی تقریب میں شرکت متوقع ہے،مشیر کے ساتھ دل کی بات کرنےکا موقع بھی ملے گا ۔اپنے شعبے سے منسلک کےساتھ ملاقات بھی ہو سکتی ہے اورکہیں سے کوئی بہت اچھی خبر اس ہفتے کے اختتام میں آپ کو ملجائے گی ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے ،یا مالک ،148 اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ نیلےرنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Scorpio Weekly Horoscope In Urdu برج عقرب

آپ کے لب و لہجے میں نرمی ،شائستگی ،مٹھاس آئے گی ۔آپ با اخلاق ،با کردار بنیں گے ۔ خوش خوراکی بھی کرلیں گے اور پرانے دوستوںسے ملاقات بھی کرلیں گے۔ بڑوں کادل راضی بھی کرلیں گے اورکچھ اپنے دل کی بات بھی کہہ دیں گےکہ جہاں سن رہے ہیں وہاں سنا بھی رہے ہیں۔ ا س ہفتے میں آپ اپنی حیثیت اپنے تعلقات استعمال کرتے ہوئے اپنی مشکلات کودورکرنے میں کامیاب رہیں گے۔ آپکا نصیب آپ کا ساتھ دے رہا ہے۔مصروفیت بڑھ جائے گی۔ ادھورے کاموں کو مکمل کرنے کا وقت آجائے گا ۔ بیرون ملک سفر متوقع ہےاندرون ملک سفر بھی خیر و عافیت سے رہے گا۔ بہن بھائیوں کی جانب سے خوشی میسر آئے گی۔ اس ہفتہ کااختتام گھر کا ماحول پر سکون گھروالوں کے ساتھ وقت گزارنا گھرمیں کسی تقریب کا اہتمام ہوگا ۔والداور والدہ کے لیے کچھ کرنے کاموقع ملے گا۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا علیم ؛150دفعہ اول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالئے گا ۔

Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu برج قوس

اس ہفتے میں شفا یابی ملے گی ۔ وراثت کے معاملات آپ کےسر پر منڈلا رہے ہیں نا امیدی مایوسی محسوس تو کر رہے ہیں، لیکن حوصلہ مندی بردباری سے اپنے مثبت فیصلوں سے اپنی مشکلات کو دورکرنے میں کامیاب رہیں گے۔ کسی ناراض فرد کو منا لیں گے ۔سسرالوالوں سے بھی مدد مل سکتی ہے۔رشتے داروں کے ساتھ تعلقات میںبہتری کے امکانات ہیں۔آمدن میں اضافہ، غیر شادی شدہافراد کی بات چیت چلنے کا امکان رہے گا۔ گھر سے باہر پینا بھی ہوسکتا ہے۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آپ کیلئے مالی فوائد کے حوالے سے بہتر ہوگا۔ پرانے دوستوںسے رابطے کی اچانک بحالی رہے گیاور اس کے ساتھ ساتھ ہفتہend پہ مصروفیت آپ کی بڑھ رہی ہے کہ شاید اپنی ذات پہ وقت نہ دےپائیں اور دوسروں کو شاید کچھ نہ سمجھیں تو کوشش کریں کہ اپنی زندگی میں ایک اصول اپنائیے کہ خود کو کبھی کسی سے بہتر نہیںسمجھنا اور کسی کو اپنے سے کم ترنہیں سمجھنا تو یہ ہفتہ آپ کابڑا پرسکون رہے گا اللہ تعالی ٰکا ایک نام ہے یا عفو156 بار اس کو پڑھیے گا۔ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ سفیدرنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Capricorn Weekly Horoscope In Urdu برج جدی

یہ ہفتہ ابتدائی طورپر آمدن میں کمی کو واقع کرے گااور خرچہ بڑھ جائے گا آپ سے کوئی پیسوں کی مدد طلب کر سکتا ہے اورہو سکتا ہے آپ سے انکار نہ ہو تواتنی مدد کیجیے گا کہ بعد میں نہ بھی ملیں تو پچھتاوا نہ ہو شریک حیات کی صحت کا خیال رکھیے جدائی کا عنصر پیدا ہو رہا ہے کہ کوئی بہت پیار آپ کو چھوڑ کے جا سکتاہے تعلقات کی قدر کرنے کی ضرورت ہے قانونی معاملات میںپیچیدگی کو محسوس کریں گے اگرکسی کا اتارنا ہے تو قرض لوٹانےکے لیے قدرت آپ پہ مہربان ہے۔چوری چکاری کا اندیشہ رہے گا ۔سست روی کا شکار رہیں گے ۔ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کے معاملات میں بہتری کو پیدا کر رہا ہے سیرو تفریح کا ماحول رہے گا شریکاحیات کے ساتھ جو اختلافات ختم ہوں گے اپنی کوشش سے اس کو ختم کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔ آمدن میں اضافہ متوقع ہےکوئی چیز خریدنے میں کامیاب رہیںگے۔ اس ہفتہ کا اختتام میں مالی فوائد ملیں گے ۔ اخراجات میں کمی واقع ہو گی۔ گھر سے باہر کھاناپینا ہو سکتا ہے۔ رشتے داروں سےبھی کوئی مدد مل سکتی ہے۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یاقیوم ؛156 ٹائم اس کو اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Aquarius Weekly Horoscope In Urdu برج دلو

اس ہفتے آپ کی کسی ایک دیرینہ خواہش کے پورے ہو جانے سےبہت سے معاملات میں دل کرے گا کہ ہم کام کریں۔ بچوں سے بھی پیاررہے گا۔ کام پہ بھی توجہ رہے گی اور اپنے اساتذہ کو ڈھونڈتے ہوئےان سے کچھ علمی تشنگی کو پوراکرنے کی کوشش کریں گے۔ روحانیت کا عنصر بیدار ہے۔ کسی تقریب میںشرکت آن لائن ٹریننگ شیئرزمیں دلچسپی رکھنے والوں کو فائدہ ہو سکتا ہے یا کہیں نہ کہیں سےکوئی ایسی support ملے گی۔ جوانعام سے کم نہ ہوگی ۔بہن بھائی آپ کاساتھ دیں گے ۔بچوں کی ازدواجی زندگی کے معاملات سلجھانے کاموقع اب احتیاط ہے اس ہفتہ کےدرمیانی حصے میں جس میں خرچہ بڑھجائے گا تنہائی کا شکار سرد مہری رہ سکتی ہے۔چیزیں جمود کا شکار رہیںگی ۔قانونی معاملات میں بے چینی قرض کے معاملات بے چین کریں گے۔کسی سے پیسے لینے ہیں ملیں گےنہیں لیکن اتارنے کے لیے قدرت آپ کو موقع دے سکتی ہے۔ اس ہفتہ کا اختتام شفا یابی آگے بڑھنا کسی بھی کا م کی ابتدا آپ کے لیے اچھی ہوگی ۔ غیر شادیشدہ افراد کی بات چیت چلنے کاامکان دکھائی دیتا ہے ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا مانع161دفعہ اولآخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا ۔

Pisces Weekly Horoscope In Urdu برج حوت

یہ ہفتہ ابتدائی طور پر بےروزگار افراد کے لیے خوشگواری لےکر آ رہا ہے کہ ذرا سی کوشش محنت سے کام مل سکتا ہے۔ کام چل سکتاہے کام کاروبار میں سرمایہ کاری بہتر رہے گی مستقبل کےحوالے سے فیصلے کرنے کے لیے یہ ہفتہ بہت اہمیت کا حامل ہے ۔اہم شخصیت سے ملاقات گھر کے اندر اہم میٹنگ ہو سکتی ہیں ۔تعمیراتی کاموں میں دلچسپی گاڑی سواری لینے میں کامیاب رہیں گے ،ماضی کےاعمال فائدہ مند رہیں گے والدوالدہ دونوں آپ کے لیےsupportive رہتے ہوئے دیتے ہیں۔اس ہفتہ کا درمیانی حصہ کوئی ایک دیرینہ خواہش پوری ہو جائےگی بچوں کی جانب سے خوشی میسر آئےگی۔ بہن بھائیوں کا تعلق بہتر رہےگا اور دوست بھی آپ کے لیےمددگار ثابت ہوں گے۔ ہمراز کے ساتھ دل کی بات کرنےکا موقع ملے گا ۔ماضی کی کچھ باتیں یاد آئیں گی۔ اس ہفتہ کااختتام خرچہ بڑھائے گا دھوکہ دہی کا اندیشہ ہے چوری چکاریکا اندیشہ بھی پایا جاتا ہے۔دوران سفر احتیاط کریں اللہ تعالی کاایک نام ہے ؛یا قدوس؛170دفعہ اول آخر 14د فعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔