( Aries weekly horoscope In Urdu ) برج حمل
اکیس جنوری سے 27 جنوری تک یہ ہفتہ ابتدائی طور پر آپ کے خاندانی معاملات کو اجاگر کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے اور خوش خوراکی بھی کریں گے۔ مالی طور پر بہت سارےمعاملات بہتر رہیںگے ۔ اور رشتےداروں سے ملاقات کرنے کے لیے انکے گھر جاتے ہوئے بھی نظر آتےہیں ،اور ہو سکتا ہے کچھ رکاوٹیں اپنی عقل مندی سے دور کرنے میںکامیاب رہیں ۔ ہفتے کا درمیانی حصہ اشارہ کرتا ہے کہ آپ کا اندرون ملک سفر رہے گا۔ کاروبار کرنےوالوں کے لیے بھی بہتر رہے گا۔محنت تھوڑی ضرورت سے زیادہ بڑھ جائے گی لیکن بڑوں کا ادب ضرور ی ہے۔ ہفتے کے آخر میںگھر میں وقت پرسکون گزرتا ہوادکھائی دیتا ہے۔ زمین جائیداد کی خرید و فروخت میںبہتری ،گھر کی تزئین آرائش میںدلچسپی اور بے روزگار افراد کےلیے کوئی اچھی خبر مل سکتی ہے۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا بدی؛86دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیے گا۔
( Taurus Weekly Horoscope in Urdu ) برج ثور
یہ ہفتہ ابتدائی طور پرآپ کی حوصلہ مندی کو بڑھاتا ہوادکھائی دیتا ہے لیکن کہیں نہ کہیں بے چینی بے قراری کچھ حد تک آپ میں رہے گی ۔گھومنا پھرنا ،سیرو تفریح ،کپڑوں کی خرید و فروخت ،اچھا کھانا پینا یا شاپنگ کرنے کابھی موقع مل سکتا ہے۔ ایسےافراد جن کی شادی نہیں ہوئی شادی ہونے کے حوالے سے معاملات میںبہتری کے امکانات ہیں ۔ازدواجی زندگی کے معاملات پرسکون رہیں گے ۔ہفتےکا درمیانی حصہ مالی معاملات کو بہتری کی طرف لے کرجائے گا ۔خرچہ تھوڑا سا کم ہوگااور ضروریات زندگی کی جتنی بھی چیزیں ہیں اس میں آپ فضول خرچی کی طرف جاتے ہوئے دکھا ئی نہیں دیتے۔ پرانے دوستوں سے رابطےکی بحالی، نوکری پیشہ افراد کےلیے سکھ کا سانس رہے گا۔ اس ہفتے کا اختتام سفر کر سکتے ہیں ۔ کسی بیمار کی عیادت کےلیے جانا پڑ سکتا ہے۔بہن بھائی آپ کے لیے مدد گار رہیں گے۔ بیرون ملک سفر کے حوالےسے تگ و دو کرتے ہوئے دکھائی دےرہے ہیں ۔اگر بیرون ملک جانے کاارادہ ہے والد کے ساتھ کچھ چھوٹےموٹے معاملات میں اختلافات پیداہو سکتے اور روحانیت کا شوق اچانک اجاگر ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے ۔تعلقات میں بہرحال اس ہفتے میں کافی حد تک بہتری رہے گی۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا حسیب ؛80 بار اول آخر14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
( Gemini Weekly Horoscope in Urdu ) برج جوزہ
جمنائی کا21 جنوری سے لے کے27 جنوری تک اس ہفتےکا آغاز خرچے سے ہوگا اور دھوکادہی فراڈ سے بھی ہو سکتا ہے۔تنہائی اکیلا پن ہو سکتا ہےکہ آپ کسی کو کوئی بات سمجھانا چاہیں اور ان کی سمجھ میں نہ آئے۔ ازدواجی زندگی کےمعاملات میں جدائی کااندیشہ یا آپ کا بہت پیار آپ کو چھوڑکے جا سکتا ہے۔ لیکن یہ کیفیت ختم ہو گی ۔ اس ہفتے کے درمیانی حصےمیں حوصلہ مندی بیدار ہو گی تعلقات میں بہتری آئے گی ۔ مالی حالت بہتری کی طرف لوٹ کے آتی ہوئی دکھائی ہے۔ مثبت فیصلے کرنےکا موقع دوسروں کو بھی حوصلہ مندکرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ غیرشادی شدہ افراد کے معاملات میںبہتری ،ٹریولنگ سیر و تفریح کا پروگرام بن سکتا ہے۔ اور اس ہفتے کااختتام آپ کی مالی طاقت کو برقرار رکھے گا۔ آپکی ملاقات آپ کے رشتے داروں سےاچھے ماحول میں ہو سکتی ہے ۔ان سےکوئی فائدہ بھی آپ کو مل سکتا ہے۔سسرال والوں کی جانب سے بھی خو ش آمدید کہا جائے گا، اور خوش رہنےکی کوشش کریں گے جو کہ اس weekکے اختتام میں بڑی اچھی بات نظر آتی ہے ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا حکیم 78 دفعہ اس کو اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیےگا ۔ کالے رنگ کی چیزوں کاصدقہ ضرور نکالیے گا۔
( Cancer Weekly Horoscope In Urdu )برج سرطان
اکیس جنوری سے لےکے 27جنوری یہ ہفتہ ابتدائی طور پر آپ کو کوئی ایک دیرینہ خواہش پوری کرتا ہوا دکھائی دیتاہے۔ بچوں کے معاملات میں خوشی میسر آئے گی ۔بچے اگر بیمار ہیںان کو شفا ملتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے امکانات بھی رہیںگے ۔کاروباری افراد کے لیے منافع کا رجحان رہے گا۔ محبوب سے ملاقات ہو سکتی ہے۔ہفتے کا درمیانی حصہ خرچہ کرے گا ۔بیماری پہ ہونے والاخرچہ ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ آپ کی اپنی بھی صحت کواتنی زیادہ بہتر نہیں ہے۔ کمزوری یا ہو سکتا ہےکہ سستی، کاہلی آپ کے مزاج کاحصہ رہے۔ اور بن بلائے مہمان آپکے گھر بھی تشریف لا سکتے ہیں.اس ہفتہکا اختتام آپ کے اندرحوصلہ مندی کو دوبارہ سے پیداکرے گا. آپ کی صحت بہتر کرے گا.ازدواجی زندگی کے معاملات پرسکون رہیں گے۔ غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کے امکانات بھی دکھائی دیتے ہیں ۔ اللہ تعالی ٰکا ایک نام ہے ؛یا جلیل ؛73دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ قا لی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
( Leo Weekly Horoscope In Urdu )برج اسد
اکیس جنوری سے لےکے 27جنوری تک یہ ہفتہ ابتدائی طور پر آپ کے لیے مستقل مزاجی لے کر آ رہا ہے۔ بیرون ملک سے یا کوئی مالی مدد ہو سکتی ہے یا بیرون ملک جانے کا ارادہ ہو سکتا ہے ۔ کسی اہم فرد یا شخصیت سے ملاقات ،بیروزگارافراد کے لیے اچھی خوش خبری ہے۔اس ہفتے کیرئیر کے حوالے سےکوئی اچھی چیزیں ملسکتی ہیں اورکاروباری افراد کے لیے بھی ہفتہ کافی مصروف رہے گا۔ بہرحال یہ ہفتہ آپ کے لیے کافی اچھا ہے اوراس میں مستقبل کے حوالے سے کچھ فیصلے کرنے کا موقع ملے گا۔گھریلو ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا ۔والدین کی قربت رہتی ہوئی دکھائیدیتی ہے۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ کسی تقریب میں شرکت کرنے کا موقع مل سکتا ہے ۔بہن بھائی مدد رہیں گے۔ ان سے کوئی کام لینا ہےاس میں آسانی اور دوستوں سے بھی ملاقات کرنے کا موقع رہےگا ۔لیکن ہفتے کا اختتام ہوسکتا ہے کہ آپ کے خرچے کو تھوڑاسا بڑھا دے لیکن کوئی اتنا زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیںہے لیکن اپنی ازدواجی زندگی میں ذراتھوڑا سا احتیاط کریں تو زیادہ بہتر ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛یا باسط؛ بہتر دفعہ اس کوپڑھیے گا چودہ دفعہ درود پاک کےساتھ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہضرور نکالیے گا۔
( Virgo Weekly Horoscope In Urdu )برج سنبلہ
اکیس جنوری سے لے کے ستائیس جنوری تک یہ ہفتہ آپ کے لیے مقدرکا ہفتہ ہے آپ کا وقت اس ویک میںبہت زیادہ بہتر دکھائی دیتا ہےکہ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیںگے اس میں بہتری رہے گی خواہشات پوری ہونا، مخلصین کا زندگی میں آنا،نصیب یاوری، بیرون ملک سفر،حج ،عمرہ زراعت کے حوالے سے خوش آئند رہیں گے ۔آپ کے لیے بہن بھائی مدد گار رہیں گے۔ بےروزگار افراد کے لیے بہتری نظر آ رہی ہے ۔ آپکے گھر کے اندر کوئی نہ کوئی پرابلم چل رہی ہے جس کو حل کرنے سے قاصر ہیں اور سمجھ نہیں آ رہی، بہرحال مشاورت کی ضرورت رہے گی۔ بزرگوں کی مداخلت کی بھی ضرورت رہے گی ۔اور ان کے مشورے کے مطابق چیزوں کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسے افرادجن کی شادی نہیں ہو رہی ان کوبھی مزید انتظار کرنا ہے کیونکہ جن کی پہلے سے چل رہی ہے ان کےلیے ٹینشن ہو سکتی ہے۔ بہرحال بغیر مشاورت کے تعلقات کےاندر خاص طور پہ اس ہفتے کو مت گزاریے گا۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا وکیل ؛66 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود کے ساتھ پڑھیے گا ۔ سرخ رنگ کی چیزوںکا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
( Libra Weekly Horoscope In Urdu )برج میزان
اکیس جنوری سے لے کے27جنوری تک یہ ہفتہ ابتدائی طور پر آپ کے لیے نا امیدی مایوسی کو اجاگر کر سکتا ہے۔نوکری پیشہ افراد کے لیے خاصی بوجھ کی کیفیت رہے گی۔ تعلقات میں خاندانی مسائل کاآنا ڈاکٹرکے پاس جا سکتے ہیں۔ دوران سفراحتیاط کریں۔ حادثات کا اندیشہ بھی نظر آتا ہے۔ لیکن وراثت کےاگر معاملات چل رہے ہیں اس میںآپ کے لیے خاطر خواہ بہتری رہےگی۔ خرچہ آؤٹ آف کنٹرول رہے گااور ہو سکتا ہے دل کی بات کرتےکرتے رک جائیں ،موقع نہ ملے نیند متاثر رہےگی ۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کے معاملات میں بہتری کوپیدا کرے گا۔ رکاوٹ اور نا امیدی مایوسی کو ختم کرتے ہوئے روحانیت بیدار ہوگی ۔ کی گئی محنت کاصلہ ملنا اور چیزیں بہتر انداز میں ہوتی ہوئی دکھائیدیتی ہیں۔ بے روزگار افراد کےلیے بہتری کے امکانات ہیں گھر میں کوئی تقریب کا اہتمام بھی کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ گھر کی تزئین و آرائش میں دلچسپی اور نوکری، کام کاج،کاروبار کے تبادلے کے لیے تبدیلی کےلیے کچھ نہ کچھ بہرحال کرتے ہوئےدکھائی دے رہے ہیں۔ یہ ہفتہ جاتے جاتے آپ کے مزاج میں کردارمیں آپ کے اٹھنے بیٹھنے میں یارہن سہن میں یا کام کرنے کےانداز میں کوئی نہ کوئی تبدیلی ضرور رونما کرے گا۔ اللہ تعالی کاایک نام ہے؛ یا ولی؛46دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سفیدرنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیے گا۔
( Scorpio Weekly Horoscope In Urdu ) برج عقرب
سکا رپیو کیلئے 21 جنوری سے لے کے ستائیس جنوری یہ ہفتہ ابتدائی طور پر آپ کے لیے خو ش بختی نصیب یاوری لے کر آ رہا ہے۔انکم میں اضافہ رہے گااگر کوئی پیسے پھنسے ہیںتو وہ نکلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور شاپنگ بھی بے دریغ کر رہے ہیں اورازدواجی زندگی پر سکون رہے گی گھر سے باہر کھانا پینا ہو سکتاہے ایسے افراد جن کی شادی نہیںہوئی شادی ہونے کے حوالے سےمعاملات میں بہتری سیر و تفریح پھرنے کا پروگرام بن سکتا ہے دوردراز کے مقام پر موجود افراداپنی فیملی سے رابطے کو بحال کریں گے ۔اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کی صحت کو متاثر کر سکتا ہےکہ ہو سکتا ہے ڈاکٹر کے پاس جانا پڑے تعلقات خاندانی ہوں یاسسرال کےساتھ اس میں بھی تھوڑی سی الجھن رہے گی کہ کام رک رک کر ہوتے ہوئےدکھائی دیتے ہیں ۔لیکن ہفتے کے اختتام کےاندر یہ کیفیت ختم ہو جائے گی نیند کا پرسکون ہونا روحانیت کااجاگر ہونا بیرون ملک جانے کےحوالے سے کچھ معاملات حل ہونگے اور متوقع ہے کہ اندرون ملک سفر رہے اور محنت تھوڑی فائدہ زیادہ ملتا ہوا نظر آتا ہے ۔ لیکن ہفتے کےشروع اور درمیانی حصے میں خرچہ زیادہ ہو گا اور اپنے لب ولہجے پہ بھی کنٹرول رکھیں کہ تلخ جملوں سے بچناہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا اول؛37دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیے گا۔ سبزہ رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
( Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu ) برج قوس
یہ ہفتہ ابتدائی طور پرآپ کے قرض کے معاملات کو ابھار رہا ہے کہ اگر تو کہیںسے قرض لینا ہے مل جائے گا لیکن بعد میں اس کی ادائیگی میں بہت زیادہ مسائل آ سکتے ہیں۔ تو کوشش کریں کہ قرض لینے سے بچیں ۔پھر اپنی صحت پر توجہ دیں کوئی ہم چیز گم ہو سکتی ہے۔ خوف میں رہتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ چڑچڑا پن رہے گا ۔مایوسی سستی کاہلی رہ سکتی ہے۔ ازدواجی زندگی کے معاملات میں بھی بگاڑرہے گا ،لیکن درمیانی حصہ آپ کوتھوڑا سا ریلیف دے گا کہ بدھ ،جمعرات کے دن آپ کےلیے کافی اچھے اور شاندار رہیںگے جس میں حوصلہ مندی بھی رہے گی ،کاموں میں تسلسل بھی رہے گاسوچنے سمجھنے کی صلاحیت بہتر رہےگی کچھ نئے معاملات میں بہتری کےامکانات بھی پائے جاتے ہیں۔ سیر وتفریح کے حوالے سے گھومنا پھرنابھی ہو سکتا ہے لیکن ہفتے کے آکر میں آپکے خرچے کو دوبارہ سے بڑھا دے گااور خرچہ ضرورت سے زیادہ ہوتاہوا دکھائی دیتا ہے۔ رشتے داروںسے تلخ کلامی ہو سکتی ہے۔ لین دین کے معاملات میں خرابی پیدا ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔سفر کے دوران کچھ مشکلات آئیں گی اور نوکری پیشہ افراد کے لیے مسائل رہیں گے۔بہرحال کاروباری افراد کے لیےہفتہ کافی اچھا رہ سکتا ہے ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا ہادی؛20 اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ سفیدرنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیے گا۔
( Capricorn Weekly Horoscope In Urdu )برج جدی
کیپریکون کیلئے 21جنوری سے لے کرستائیس جنوری تک یہ ہفتہ کیسارہے گا ،ابتدائی طور پر آپ کامزاج کافی عاشقانہ اوراچھی موسیقی غزلیں شعر و شاعری سننے کو دل کرے گا اور کچھ ایسےمقامات پہ بھی جانے کو دل کرے گاجو آپ کی روح کو تسکین دیں وہ کوئی ہل اسٹیشن بھی ہو سکتا ہےیا کوئی مسجد بھی ہو سکتی ہے۔درگاہ بھی ہو سکتی ہے کوئی روحانی جگہ بھی ہو سکتی ہے ۔کسی تقریب میں شرکت کرناہو محبوب سے ملاقات کرنا ہو بہن بھائیوں سے ملاقات کرنا یعنی اس ہفتے کا آغاز آپ اچھے انداز سے کرتےہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔کاروباریافراد کے لیے بھی منافع اورفائدہ رہے گا، لیکن درمیانی حصہ آپ کی طبیعت میں بوجھل پن پیداکرے گا خرچہ بڑھ جائے گا ۔سوچنےسمجھنے کی صلاحیت متاثرہو گی۔ ازدواجی زندگی میںالجھنیں آ سکتی ہیں آپ جیون ساتھی یا جس کے ساتھ آپ مل کےکام کرتے ہیں ان میں سے کوئی شخص بیمار ہو سکتا ہے تو اپنےساتھ رہنے والوں کا بھی خیال رکھیں اور ہفتے کے اختتام میںغیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کے امکانات رہیں گے ازدواجی زندگی کے معاملات پرسکون ہوتےہوئے دکھائی دیتے ہیں اور حوصلہ مندی آپ کے اندر لوٹ کر آتی ہوئی نظر آتی ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا ودود؛20دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
( Aquarius Weekly Horoscope In Urdu )برج دلو
اکیس جنوری سے لے کے 27جنوری تک یہ ہفتہ ابتدائی طور پرآپ کی گھریلو ذمہ داریوں میںاضافہ کرے گا۔ ماضی میں جن چیزوںپر محنت کر رہے تھے اس کے مثبت نتائج ملنے کا ہفتہ ہے۔ کہ یہ ہفتہ آپ کے لیے بڑا مثبت رہے گا جس میں خواہشات کا پوراہونا مستقل مزاجی رہنا۔ کوئی تبدیلی بھی رونما ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ گھر کی صورت میں،دوستوں کی صورت میں، تعلقات کی صورت میں یا روزگار کی صورت میں یہ ہفتہ اچھا ہے۔ اپنے روزگار کے لیےبھاگ دوڑ کریں جو بے روزگار ہیںان کو بھی فائدہ ہوگا اور جوپہلے سے کسی نہ کسی روزگار سےمنسلک ہیں آپ کی شخصیت آپ کی عزت میں پذیرائی نظر آتی ہے۔ آپکی شخصیت کو سراہا جائے گا۔تعریفی جملے سننے کو مل سکتے ہیں۔کسی اہم شخصیت سے ملاقات گھر میںمہمانوں کی آمدورفت بھی رہے گی اس بھی کا درمیانی حصہ اولاد کی محبت اجاگر ہونا محبوب سے ملاقات ہو جانا، بہن بھائی آپ کے لیے مددگار رہیں گے کاروباری معاملات میں منافع رہے گا لیکن کچھ اتنا اچھا نہیں ہے اس میںصحت بھی متاثر ہو سکتی ہے کہ بدلتا ہواموسم آپ کے اندر کی کیفیت کو بھی بدل رہا ہے اور بیماری کی طرف لےکر جا رہا ہے تو اپنے ڈاکٹر سےضرور رابطہ کریں اور نظر بد کابھی شکار ہو سکتے ہیں ۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا واحد؛اس کو19دفعہ اولآخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیے گا ۔
( Pisces Weekly Horoscope In Urdu )برج حوت
21جنوری سے لےکے 27جنوری تک یہ ہفتہ آپکے لیے کیسا رہے گا؟ ابتدائی طورپر اگر دیکھا جائے تو یہ ہفتہ مصروفیت سے شروع ہوتا ہوا دکھائی دیتاہے کہ مصروفیت آپ کی بڑھ جائے گی ۔ذمہ داری کافی اچھے انداز سے نبھاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔بہن بھائیوں کےساتھ تعلقات اچھے رہینگے پڑوسیوں سےملاقات ہو سکتی ہے ۔اندرون ملک سفر متوقع ہے۔کام کاج کاروبار میںبھی فائدہ ملتا ہوا دکھائی دیتا ہے مالی طور پہ حالات اچھے رہینگے ۔ مہمانوں کی آمد و رفت ہو سکتی ہےگھر میں کسی تقریب کا اہتمام ،گھرکی تزئین و آرائش میں دلچسپی رہےگی ۔بے روزگار افراد کے لیے یہ ہفتہ بہت زیادہ اچھا ہے۔ مستقل مزاجی آپ کی شخصیت کا حصہ رہے گی ۔اور اس کے بعد متوقع ہے کہ ہفتے کے اختتام پر آپ کی آپ کے محبوب سےبھی ملاقات ہو جائے ۔کسی تقریب میں شرکت کریں۔ کاروباری افراد کےلیے منافع کا رجحان رہے گا۔ازدواجی زندگی کے معاملات پرسکون رہتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اورکہیں پہ کوئی رشتے کی بات چل رہی تھی اس میں بھی بہتری کے امکان ہیں ، اللہ کا ایک نام ہے؛ یاوہاب ؛14 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پا ک کے ساتھ پڑھیےگا ۔ سفید رنگ کی چیزوں کاصدقہ ضرور نکالیے گا ۔