آج کی تاریخ

برج حمل سے حوت تک آپ کا یہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

آپ کا یہ ہفتہ کیسا گزرے گا

برج حمل سے حوت کا 29 ستمبر سے لیکر 05 اکتوبر تک آپ کا یہ ہفتہ کیسا گزرے گا

Aries weekly horoscope In Urdu برج حمل


یہ ہفتہ برج حمل کے لیے کیسا رہے گا۔یہ ہفتہ ابتدائی طور پر آپ کی نصیب یاوری کرتے ہوئے معاملات میںبہتری کو اجاگر کرے گا۔ بیرون ملک سفر کے حوالے آسانی یا معاملات میں بہتری کے امکانات رہیں گے ۔ بزرگوں کی جانب سے مدد رہے گی۔ بہن بھائی مدد گار رہیں گے اور کی گئی محنت کا صلہ ملے گا ۔اس ہفتے کا درمیانہ حصہ آپ کے کام کاج کاروبار میں بہتری کے امکانا ت ہیں ۔ گھر کی مصروفیت میں اضافہ اورگھر میں مہمانوں کی آمدورفت دکھائی دیتی ہے ۔والدہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے امکان ہیں ۔ اس ہفتہ کا اختتام جاتےجاتے آپ کی کوئی ایک درینہ خواہش پوری ہوگی ۔ کاروباری افراد کے لیےمنافع رہے گا۔ بہن بھائیوں کاساتھ رہے گا۔ بچوں کی جانب سےخوشی میسر آئے گی۔ محبوب سےملاقات متوقع ہے۔ اللہ تعالی کا نام یا صبور289 دفعہ اول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Taurus Weekly Horoscope in Urdu برج ثور


ستمبر29 سے لے کے 05اکتوبر تک یہ ہفتہ ابتدائی طورپر رکاوٹیں، مشکلات، اخراجات میںاضافہ رشتہ داروں کے ساتھ مسائل لے کر آ رہا ہے۔ نوکری پیشہ افراد کے لیے بھی مشکلات ر ہ سکتی ہیں ، لیکن اس ہفتہ کےدرمیانی حصے میں یہ معاملات تھم جائیں گے۔ جس میں قسمت کا ساتھ ہونا، آپ کی محنت کا صلہ آپ کی کھوئی ہوئی عزت ، ساکھ بحال ہوگی ۔بزرگوں سے فائدہ ، کام کاج،کاروبار میں بہتری، اندرونی سفرخیر و عافیت سے رہے گا۔ کاروباریافراد کے لیے منافع رہے گا۔ اورکسی اہم فرد شخصیت سےملاقات متوقع ہے۔ اس ہفتہ کے اختتام میں دوسروں سےکام لینے میں آسانی رہے گی۔ گھرکے لیے کوئی مہنگی چیز خریدنےمیں کامیاب رہیں گے۔ اور تزئین وآرائش میں دلچسپی رہے گی۔ گھرمیں مہمان داری ہو سکتی ہے۔ بےروزگار افراد کے لیے بہتر مواقع۔اللہ تعالی کا نام ہے یا بصیر300 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Gemini Weekly Horoscope in Urdu برج جوزہ


غیر شادی شدہ برج جوزہ افراد کی بات چیت چلنے کےامکانات ہیں ۔ انکم میں بہتری دوسروں سے کام لینے میں آسانی، شریک حیات کاساتھ رہے گا ۔ شراکت داروں کے ساتھ مل کرکچھ اہم معاملات میں غور و فکرہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ گھر سےباہر کھانا پینا رہے گا۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ کاروباری اورنوکری پیشہ افراد کے لیے مشکلات پیدا کرے گا۔ خرچہ ضرورت سےزیادہ بڑھ جائے گا۔ دوران سفرمحتاط رہیں خوش خوراک کی بیماری پیدا کر سکتی ہے ۔ ڈاکٹر کے پاس جانا پڑے گا۔ اس ہفتہ کا اختتام اس کیفیت کو ختم کر رہا ہے کہ بیرون ملک جانے میںآسانی یا معاملات حتمی شکل اختیار کریں گے۔ ہفتہ کےآخر میں کوئی خواب دیکھیں تو اس کی تعبیر معلوم کیجیے گا۔ بہن بھائیوں کا ساتھ رہے گا۔ بزرگوں سے فائدہ مل جائےگا۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یاقادر ؛305دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ اس کوپڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Cancer Weekly Horoscope In Urdu برج سرطان


برج سرطان29 ستمبر سےلے کے 5اکتوبر یہ ہفتہ ابتدائی طور پر صحت کے معاملات کو خراب کر رہا ہے شریک حیات کی صحت خراب ہونے کا خدشہ ہے۔کوئی بہت پیار آپ کو چھوڑ کر جا سکتا ہےتعلقات میں دھوکہ دہی یا مایوسی کا اندیشہ پایاجا رہا ہے۔ چوری چکاری کا خطرہ بھی موجود ہے خیال کیجیے گا۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ اس کیفیت کوختم کرے گا ۔شفایابی انکم آمدن میں بہتری دوسروں سے کام لینےمیں آسانی، شریک حیات کا ساتھ رہے گا۔ گھرسے باہر کھانا پینا ہوٹلنگ پر جا سکتے ہیں ۔ لیکن ہفتہ کے آخرکی اگر بات کی جائے تواس میں مشکلات ہیں ۔ نوکری پیشہ افراد کے لیے دباؤ کی صورتحال رہے گی ۔ہو سکتا ہے کہ آپ کونیند پوری کرنے کا موقع نہ ملے۔لب و لہجے میں تلخی دوسروں سے دلآزاری ہو جائے گی۔ اللہ تعالی کاایک نام ہے؛ یا قہار306دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Leo Weekly Horoscope In Urdu برج اسد


یہ ہفتہ علمی تشنگی کو پورا کررہا ہے کسی روحانی محفل میں شرکت ہو جائے گی ،کاروباری افراد کےلیے منافع رہ سکتا ہے ،کوئی بیماری آپ کو اس ہفتہ کےآغاز میں پریشان کرے گی، جو اس ہفتہ کے درمیانی حصے تک جاری رہے گی اور اس ہفتہ کا درمیانی حصہ صحت کے لیے کچھ اتنا خوش آئند نہیں ہے، احتیاط لازم ہے، نظربد کا شکار ہو سکتے ہیں۔ صدقہ خیرات دل کھول کر دیجیے گا۔ قرض اتارنے میں دشواری محسوس کریں گے۔ اہم چیزیں گم ہونے کا خدشہ ہے۔ماتحت افرا د مسائل پیدا کریںگے ۔اس ہفتہ کا اختتام غیر شا دی شد ہ افراد کے لیے بہتر ی کے مواقع پیدا کرے گا۔ دوسروں کی مددمعاونت سے بہت سے معاملات سلجھجائیں گے ۔سیر و تفریح کا ارادہ ہفتہ کے آخر میں بن سکتا ہے ۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا رزاقت308 دفعہ اولآخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا ۔

Virgo Weekly Horoscope In Urdu برج سنبلہ


یہ ہفتہ ابتدائی طور خاندانی امور اجاگر کر رہاہے ۔گھر میں مہمان داری ہو سکتی ہے۔دو ست ملاقات کے لیے آ سکتے ہیں۔ماضی میں جن چیزوں پر محنت کررہے تھے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔نوکری کے حصول کے لیے کی گئی کوشش رنگ لائے گی۔ کام کاج کاروبار میں تیزی عزت اور آپ کی ساکھ کو سراہا جائے گا۔ ہفتہ کادرمیانی حصہ محبت کا عنصر غالب رہے گا۔ آن لائن ٹریڈنگ کرنے والوںکے لیے منافع رہے گا کاروباریافراد کے لیے بھی بہتری کےامکانات ہیں ،کسی تقریب میں شرکت کرنے کا موقع ملے گا ۔بچوں کی جانب سے خوشی میسر آئے گی ۔ بہن بھائیوں کے ساتھ رہے گا۔ اس ہفتہ کا اختتام آپ کی صحت متاثرکرے گا۔ خرچہ بڑھ جائے گا۔ نظر بدکا شکار ہو سکتے ہیں ۔ اہم چیزیں گم ہوسکتی ہیں۔لوگوں کے رویے مایوس کریں گے،اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛یا مالک؛312 اول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ دفعہ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Libra Weekly Horoscope In Urdu برج میزان


برج میزان والوں کی مصروفیت میں بے پناہ اضافہ متوقع ہے اندرون ملک سفر ہو سکتاہے، کسی بیمار کی عیادت کو جاناپڑے گا۔ کاروباری افراد کے لیےتیزی اور منافع کا رجحان نظر آتا ہے۔ نیند آپ کی بہرحال متاثر رہے گی۔ بزرگوں سےاختلافات ہو سکتے ہیں۔ اس ہفتہ کادرمیانی حصہ آپ کے ذہن کو پرسکو ن کرے گا۔ گھر میں زیادہ وقت گزرےگا ۔خاندانی امور سلجھانے کاموقع ملے گا۔ والدہ سے کوئی فائدہ مل سکتا ہے ۔بے روزگار افراد کےلیے بھی بہترین مواقع ہیں۔ آگے نکلنےکا موقع ملے گا۔ اس ہفتہ کااختتام محبت کا عنصر غالب ہے،محبوب سے ملاقات متوقع کاروباری افراد کے لیے منافع کا رجحان رہے گا،کسی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ البتہ کوئی چھوٹی موٹی بیماری پریشان کرے گی ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا شہید 319دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Scorpio Weekly Horoscope In Urdu برج عقرب


برج عقرب کیلئے یہ ہفتہ ابتدائی طور پر مالی معاملات میں بہتری کے امکانات کوپیدا کر رہا ، کوئی اہم کام جو بڑے عرصے سے رکا ہوا تھااس ہفتے میں ہو جائے گا۔ بزرگوںکی مدد معاونت رہے گی ۔رشتہ داروںکا ساتھ رہے گا ۔دوستوں کا ساتھ رہے گا۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آپ کے معاملات خیر و بخوبی انجام پا جانے کی وجہ سے مصروفیت میںاضافہ دکھائی دیتا ہے۔ بہن بھائیوںکے لیے کچھ کرنے کا موقع ملےگا ۔ پڑوسیوںسے بہتر انداز میں ملاقات ہوگی، نیند آپ کی پوری نہ ہو ہونے سے آپ کے مزاج میں تھوڑاسا چڑچڑا پن پیدا کرے گا۔ اس ہفتہ کا اختتام آپ کوپرسکون گھر میں وقت گزرے گا نیندپوری ہو گی تبدیلی رہائش یاتزئین و آرائش میں دلچسپی نظر آتی ہے۔ ذاتی سواری لینے میںکامیاب رہیں گے۔ اللہ تعالی کانام ہے ؛یا وہاب351اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ دفعہ پڑھئےگا ۔ سفید رنگ کی چیزوں کاصدقہ نکالیے گا۔

Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu برج قوس


آپکے مزاج میں پختگی پائیداری مستقل مزاجی پیدا ہوگی مثبت فیصلے ہونا کسی بھی کام کی ابتدا آپ کے لیے نیک ثابت ہوگی ۔ غیرشادی شدہ افراد کی بات چیت چلنےکا امکان ہے۔ شریک حیات کا ساتھ رہےگا۔خریداری گھر سے باہر کھانا پینامتوقع ہے۔سیر و تفریح کا رجحان رہےگا، ناراض افراد کو منا کر خوشی محسوس کریں گے، ہفتے کا درمیانی حصہ مالی استحکام کو پیداکر رہا ہے۔ اپنی عقل حیثیت شخصیت تعلقات کو استعمال کرکے بہت سےمعاملات کو سلجھا لیں گے۔ اس ہفتہ کا اختتام آپ کو نیند پوری نہیں کرنے دے گا۔ مصروفیت بڑھ جائے گی۔ کہ فضول کی محنت بھی بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے کہ اپنے کاموں کو چھوڑ کر دوسروں کی طرف توجہ زیادہ نظر آ رہی ہے۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یالطیف؛455دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Capricorn Weekly Horoscope In Urdu برج جدی


یہ ہفتہ ابتدائی طور پر اخراجات میں اضافہ، شریک حیات کی صحت خراب ہونے کا خدشہ ہے بہت پیارا آپ سے ناراض ہوسکتا ہے چھوڑکر جا سکتا ہے۔تعلقات میں بگاڑ خرابی پیدا ہوگی۔ امیگریشن جنہوں نے اپلائے کیا ہے ان کےلیے بہرحال خوش آئند رہے گا۔ اس ہفتہ کا آغاز نوکری پیشہ افرادکے لیے انتہائی مشکلات رہیں گی۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ شفایابی کا ہے۔ کسی بھی کام کی بنیاد رکھنے کے لیےبہت بہتر عادات میں مثبت تبدیلیوں کو محسوس کریں گے۔ آمدن میں بہتری ہو جائے گی خرچہ کم ہو جائے گا۔ اس ہفتہ کا اختتام مالی استحکام کوبڑھا رہا ہے اور لب و لہجےمیں نرمی شائستگی دوسروں سے کام لینے میں آسانی رہے گی ۔اپنی کھوئی ہوئی عزت اور ساکھ کو بحال کر لیں گے۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا فتح ;489 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیے گا۔پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا بڑھتے ہیں۔

Aquarius Weekly Horoscope In Urdu برج دلو


برج د لو ہفتہ کے شروع میں خوشی محسوس کریں گے،بزرگوں کا ساتھ رہے گا ،بہن بھائیوں کا ساتھ رہے گا اور کسی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔دوستوں سےدل کی بات کرنے کا موقع متوقع طور پر نظر آتا ہے اس سے مستقبل کے حوالے سے بہتر معاملات بھی انجام پذیر ہوں گے۔ بچوں کی جانب سے خوشی میسر آئے گی۔ محبوب سےملاقات متوقع آن لائن ٹریڈنگ کرنے والوں کو فائدہ ہو گا۔ اس ہفتہ کادرمیانی حصہ میں خرچہ بڑھ جائے گا۔احتیاط کریں دھوکہ دہی بھی ہوسکتی ہے لوگ مایوس کریں گے۔ اہم چیزیں گم ہوں گی۔ قرض اتارنے میں بہرحال آسانی رہے گی اور اس ہفتہ کا اختتام کسی بی کام کی ابتدا کے لیے بہتر ہے۔رکاوٹیں ختم ہوں گی۔ شریک حیات کاساتھ رہے گا اور کوشش کریں کہ اپنے کاموں کو سمیٹ لیں۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے یا متین 500 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ کالےرنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Pisces Weekly Horoscope In Urdu برج حوت


یہ ہفتہ ابتدائی طور پر مستقل مزاجی، شخصیت میں حوصلہ مندی کو پیدا کررہا ہے کہ بے روزگار افراد کوبہتر مواقع ملنا کام کاج کاروبارمیں تیزی مثبت تبدیلیاں رونماہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں ،مالی طور پر منافع رہے گاکوئی ایسا فائدہ بھی ہو سکتا ہےجو آپ کے وہم و گمان میں نہ ہو فیملی کا ساتھ رہے گا۔ گھر میںمہمان داری ہو سکتی ہے۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آپ کی کسی ایک د یرینہ خواہش کے پورے ہو جانے سےخوشی محسوس کریں گے ،دوستوں سےملاقات محبت کرنے والوں کے لیےآسانی ،بزرگوں کا ساتھ رہے گا بہن بھائیوں سے فائدہ ہو سکتا ہے۔ اس ہفتہ کا اختتام خرچہ بڑھ جائے گا۔تنہائی ہوگی اکیلا پن دھوکہ دہی کا اندیشہ نظر بد کا شکاررہیں گے ۔اللہ تعالی کا ایک نام ؛ یا رشید؛514 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درودپاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ کالے رنگ کی چیزوںکا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں