Apka ye hafta kesa rahy ga? 20 to 26 November 2023 | Weekly Horoscope In Urdu
برج حمل
حملی افراد کو کوئی ذمہ داری بہت بڑی ذمہ داری سونپی جا رہی ہے، آپ اس بارےاچھی طرح سوچیں. اس ذمہ داری کا آپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے. آپ مدبرانہ انداز سے کام لیتے ہوئے اس سے بچیں۔ ان دنوں آپ میں بڑی تیزی کا عنصر پا یا جا رہاہے۔ اندنوں جلدی جلدی قدم اٹھاتے جا رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے آپ سے مطمئن بھی نہیں ہیں. قدم ضرور اٹھائیں،آگے بھی بڑھیں. لیکن بے اطمینانی سے بچیں ، بڑے حوصلے سے کام لیں . آپ کوئی نیا کام شروع کر سکتے ہیں، بہرحال نیا کام شروع کرنے سے پہلے اس کے بارے میںاچھی طرح سوچیں. پچھلے تین چار ہفتوں سے آپ کے شراکت
کاری سے متعلق معاملات میں جو گڑ بڑ آئی ہوئی تھی اور جھگڑے کی شکل اختیار کی ہوئی تھی وہ اب 19 اور 20 نومبر کے بعد ان میں کمی آ جائے گی۔ لمحہ بہ لمحہ آپ ضرور قدم بڑھائیں ،آگے بڑھیں لیکن یہ بے اطمینانی ٹھیک نہیں ہے ۔ حوصلے سے خود اعتمادی سے اپنا کام لیں ۔
برج ثور
ثوری حضرات اگر آپ تھوڑی بہت اپنی بات چیت میں مدبرانہ سوج اختیار کر لیں ، تو اس ہفتے آپ بہت کچھ حاصل کر لیں گے۔ جہاں تک آپ کے شراکت کا تعلق ہے آپ یہ چاہتے ہیں کہ ساری
شراکت کا جو بھی اختیار ہے وہ میرے پاس ہو۔رو مانوی معاملات میں بھی آپ اپنے ساتھی پر چھائے ہوئے ہیں ۔ اس طرح کام نہیں چلتے ،شراکت میں اور رومانو ی معاملات میں دونوں کا برابر کا حق ہے ۔اسی طرح یہ کام نہیں چلے گا اور آپ اپنے ساتھی کو گھسیٹے چلے جا رہے ہیں ، اس سے بچیںاور خواہ مخواہ کے مسائل میں اپنے آپ کو نہ الجھائیں ۔ جو بھیثوریحضرات تعلیم میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کے لیے ستارہ اچھاآیا ہوا ہے اور اس کے بعد ان کے جو باقی ستارے ہیں مریخ اور سورج اور اعطارد یہ اپنا گھر بدل رہے ہیں اور آپ کی زندگی میں ان کے گھر بدلنے سے بڑی دلچسپی آ جائے گی۔
برج جوزہ
آپ کو تو مسلسل مواقع مل رہے ہیں ،ا ب اس سال کا چوتھا موقع آ رہا ہے۔آپ ذہنی طور پر بڑے تیز لوگ ہیں، جوزی حضرات ان مواقع سے آپ فائدہ اٹھائیں ، آپ آگے بڑھ سکتے ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہو رہی ہے کہ آپ کو مطالعے سے یا کسی ساتھی ،اخبارات سے ،ٹی وی سے یا کہیں سے بھی بڑی اچھی اچھی معلومات مل رہی ہیں. ان معلومات کے ملنے سے آپ پر بڑا اثر پڑے گا. آپ سوچیں گے کہ مجھے ورزش کرنی چاہیے۔ اپنے کھانے پینے کے لحاظ سے آپ سوچیں گے کہ میرے لیے بہترین کونسا کھانا ہے،کون سے مشروبات مجھے پینے چاہئیں اور ساری باتوں کے بارے میں سوچیں گے تو اس طرح آپ میں بڑی کوئی تبدیلی آ رہی ہے۔ اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے آپ سوچیے یہ بڑا اچھا اثرہے جو آپ پر مرتب ہو ر ہا ہے۔ اور ان سے آپ فائدہ اٹھائیں اور آگے بڑھنے کی کوشش کریں ۔ آپ کوبچت کا کوئی جنون کی حد تک خیال آیا ہوا ہے ۔ ممکن ہے آپ پر قرضہ ہو پھر تو یہ خیال ٹھیک ہے، آپ بچائیں اورقرضے کو اتاریں، ممکن ہے آپ سوچتے ہو بچا بچو کہ میں خوشحال ہوجاؤں ۔ آپ یہ کس چکر میں پڑ گئےہیں، خوشحالی کا آپ کا موڈ بنا ہوا ہے،اچھی طرح کام کریں تخلیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں کسی خیال کو اپنے ذہن میں جنون پیدا کر لینا یہ مناسب نہیں ہے یہ خوشحالی کے جنون سے آ جائیں۔
برج سرطان
رومانوی معاملات کو آپ اتنی اہمیت نہیں دے رہے ،آپ اس صورتحال کوکھیل سمجھ رہے ہیں کہ میری زندگی میں کوئی دلچسپی بنی ہوئی ہے اور یہ ہوتا رہتا ہے، لیکن ان معاملات نے آگے چل کر بڑی بڑی سنجیدگی اختیار کر لینی ہے۔ آپ سوچ لیں،ان کو مذاق نہ سمجھیں،یہ آگے چل کر آپ کے لیے بہت بڑی ذمہ داری بننے والی ہے اوراس نے آپ کو اپنی لپیٹ میں لے لینا ہے،یا تو کریں یا ہٹ جائیں ۔جذباتی طور پر کسی تعلق میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ رومانوی معاملات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے اور آپ کی ذاتی زندگی میں کوئی تعلق ایسا ہے کہ آپ کا اوڑھنا بچھونا بن جائے گا اس تعلق کو سنبھالیے، اس تعلق سے مراد یہ ہے کہ وہ تعلق آپ کےلیے بڑی ذمہ داری بن جاتا ہے۔ پھر آپ کو ذرا سوچ سمجھ کے چلنا ہو گا ۔
برج اسد
برج اسد والے افراد کو بھی اچھا موقع مل رہا ہے اس سے فائدہ اٹھائیں اس ہفتے میں آپ اپنے بارے میں بڑی دلچسپی لے رہے ہیں ،بیٹھے بیٹھے آپ کو یہ خیال آگیا ہے کہ میں اپنے آپ کو بہتر بناؤں،خاندانی معاملات میں اگر کوئی مسائل نظر آ ر ہے ہیں مثلاً آپ کے خاندان میں کوئی ایسا شخص جو پوری فیملی پر قابو پانا چاہتا ہے یا اپنا رعب ڈالنا چاہتا ہے تو آپ ذرا سوچ سمجھ سے اس کو ختم کریں، وہ جو بھی ہے آپ کی فیملی کا ممبر ہے، آپ کا بھائی، بہن ہو سکتی ہے ۔ کسی ایک کو اختیار نہیں ہونا چاہیے۔ اس طرح آپ سمجھیں گے کہ آپ نے گھر میں کوئی نہ کوئی کشیدگی کو دور کر دیا ہے۔ دفتری طور پر آپ کی حیثیت میں بڑے اضافہ ہونے والا ہے۔ آپ کی تخلیقی صلاحیتیں اور زیادہ بڑھ جائیں گی۔
برج سنبلہ
آپ میں کوئی بات کرنے کا یا جذبات کے اظہارکا بہت زیادہ اضافہ ہو رہا ہے ،آپ ا پنی باتوں سے دوسروں کو متاثر کریں، آپ نقطہ نگاہ جہاں تکپہنچانا چاہتے ہیں اس کے لیے صحیح وقت مل رہا ہے اور اپنے نقطہ نگاہ کو صحیح لفظوں میں آپ دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں ۔ اگر آپ کوئی نیا کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے آپ کو سوچنا پڑے گا ،اگر کاروبار بڑا کرنا چاہتے ہیں تو اتنا ہی آپ کو سوچ سمجھ سے کام لینا چاہیے ،ہر پہلو کو دیکھیں اور ہر پہلو کو سمجھنے کے بعد آگے بڑھنے کی ٹھیک کوشش کریں اور آپ کے گھر کے حوالے سے بھی کچھ زیادہ دلچسپی بڑھنے والی ہے۔ آپ گھر کو خوبصورت بنانا چاہتے ہیں تو اس سلسلے میں آپ آگے بڑھیں۔
برج میزان
آپ پر لوگ عاشق ہو رہے ہیں اور لوگ آپ کی توجہ چاہتے ہیں ،دیوانے لوگوں کی نظریں آپ پر ہیں ۔آپ کسی بگڑی ہوئی صورتحال کو بہتر بنا رہے ہیں ۔اس کو ایک اچھی شکل دے رہے ہیں ۔ جو لوگ آپ کی توجہ چاہتے ہیں آپ لوگوں تک اپنا پیغام ،اپنی سوچ اپنا فلسفہ یاجو آپ نے معاملات سوچے ہوئے ہیں وہ اب لوگوں تک پہنچانے کا وقت آگیا ہے ۔ آپ لوگوں تک اپنی صلاحیتوں کو روشناس کرائیں کہ میں یہ مسئلہ حل کر سکتا ہوں ۔میں فلاں ابروچ سے معاملات کو طے کر سکتا ہوں۔ تو یہ وقت آ گیا ہے میدان میں اترنے کا۔ آپ کی فیملی بڑے مشکل وقت سے گزر رہی ہے ان کو کوئی مسئلہ ہے اور ان کی نظریں آپ پر ہیں ،خدارا ان کی بات کو سنیں ، آپ اس مسئلے کو بڑے خوبصورت طریقے سے حل کر سکتےہیں اور اپنی فیملیکی مدد کریں۔تو اس بات کو بھی ذہن میں رکھیے اور جو لوگ آپ کے پاس چلے آ رہے ہیں اور لوگوں میں آپ کا مزید احساس ہوتا چلا جا رہا ہے ،وقت آ گیا ہے کہ اس وقت سے فائدہ اٹھا کر لوگوں تک پہنچیں اور خود کو روشناس کرائیں۔
برج عقرب
ماشاءاللہ سارے ستارے آپ کے گھر میں ہیں ، آپ کی عزت میں اضافہ ہو رہا ہے ، آپ کی بات کا وزن ہے، لوگ آپ سےمشورے کر رہے ہیں ۔لوگ آپ کو اپنے مسائل پیش کر رہے ہیں ۔ایسے ایسے مسئلے پیش کررہے ہیں جو دوسرے لوگ حل نہیں کر سکتے ،لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ آپ حل کر لیں گے ۔ یوںمعاشرے میں دوستوں میں آپ کا ایک مقام بنا ہوا ہے ۔ آپ ان کے مسائل حل کریں ۔ آپ کے خا نہ مال میں سیار ے داخل ہو رہے ہیں ، ایک داخل ہو چکا ہے دو سرے 22 اور 24 کو داخل ہو رہے ہیں۔ آپ کے مالی معاملات میں ہلچل نظر آ رہی ہے اس کی طرف توجہ کریں اور اپنے معاملے کو بہتر بنانے کی کوشش کریں ۔
بر ج قوس
ویسے ہی آپ کا حکمران ستارہ مشتری ہے ۔ آپ ویسے ہی خوش قسمت ہیں ، جس کا ستارہ مشتری ہو یوں سمجھ لیجیے کہ سب کام خود بخود ہوتے جاتے ہیں۔اس ہفتے آپ کو احساس ہو گا کہ میں جو چاہتا تھا یا چاہتی تھی
یا جو میں نے ٹارگٹ بنایا ہوا تھا وہ حاصل ہو جائے گا،اس سے بڑی خوش قسمتی اور کیا ہو سکتی ہے ۔آپ روحانیت میں کافی آگے بڑھتے جا رہے ہیں آپ کو جوفیض حاصل ہو چکا ہے اس میں مزیداضافہ کریں۔دو تین ستارے ایسے لگے ہوئے ہیں جو آپ کی روحانی صلاحیتوں کو عروج بخشیں گے، مزید فیض یاب ہوں گے ،آپ اس سے فائدہ اٹھائیں۔ آپ کے اپنے خانے میں سیارہ داخل ہو چکا ہے 22 اور 24 نومبر کو ایک دو اور داخل ہونے والے ہیں۔ یوں آپ کی ذاتی زندگی بہتر ہونے والی ہے توانائی کا اضافہ ہوگا۔
برج جدی
جدی حضرات آپ کچھ اپنے معیار میں اضافہ کررہے ہیں. آپ کا کوئی با رسوخ دوست جو اعلیٰ درجے پر ہے وہ آپ کی بہت زیادہ مدد کر رہا ہے۔ آپ جو چاہتے ہیں وہ آپ کے کام آ رہا ہے چنانچہ آپ اس دوست سے ذرا بنا کے رکھیں، قریب ہو جائیے اور اس کے علاوہویسے بھی سوشل لائف میں بڑی تیزی آئی ہوئی ہے۔ روحانیت کی طرف طبیعت مائل ہے آپ جتنی بھی روحانیت اور دلچسپی بڑھتی ہے اس سے فیض آپ ہونے کی کوشش کریں اور یہ اگلے دو تین ہفتے ایسے ہی رہے گا۔ آپ کے بارہویں خانے میں ستارے داخل ہونے والے ہیں ایک داخل ہو چکا ہے دو باقی جو ہیں وہ بارہویں میں داخل ہو جائیں گے اس سے یہ ہو گا کہ آپ اپنی ان باتوں سے جان چھڑائیں گے جو آپ کے دل و دماغ پر بوجھ بنی ہوئی تھیں
برج دلو
دلوی حضرات آپ کے بارہویں خانے میں پلوٹوبیٹھا ہوا ہے پلوٹو کے ساتھ سورج کی نظر لگ رہی ہے،پلوٹو کے ساتھ مریخ کی نظر لگ رہی ہے تو ان دونوں کی نظر کی وجہ سے آپ کے وجدان ، آپ کی چھٹی حس میں بہت زیادہ اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے قدرت سے انسان کا تعلق پیدا ہو جاتا ہے۔اس وقت قدرت آپ کی مدد کر رہی ہے ۔ آپ اپنے وجدان سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے معاملات کو حل کرنے کے لیے کوشش کریں سوشل لائف میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے، آگے22 اور 24 سے مزید اضافہ ہو جائے گا ۔دوست احباب داخل ہو جائیں گے اور آپ دوست احباب سے آپ فائدہ اٹھائیے ۔ کوشش کریں تعلقات بڑھائیں ، بہت ضروری ہے کہ آپ جتنے بھی رابطے مضبوط بنائیں گے ان سے فائدہ ہوگا۔
برج حوت
حوتی افراد آپ کو کوئی ایسا تحفہ مل رہا ہے جس سے آپ بہت زیادہ خوش ہو جائیں گے. بہرحال یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ وہ کون سا قیمتی تحفہ آپ کو مل رہا ہے ؟ آپ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اس سے
فائدہ اٹھائیں آپ خوش بہت ہوں گے، اور یہ آپ کے لیے بہت ہی اچھا ثابت ہوگا ۔ماشاءاللہ آپ خیرات میں بڑی دلچسپی لے رہے ہیں اس سے فائدہ ہی ہوگا ۔زیادہ سے زیادہ اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل
کریں ۔ اس وقت ایسا لگتا ہے کہ آپ سفر کر رہے ہیں اور یہ بھی لگ رہا ہے کہ سفر سے بڑے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ یہ جو عطیات لوگ دیتے ہیں اس کا بھی کچھ اس ہفتے معاملہ چلاہوا ہے ان کو بھی سنبھالیے خیرات عطیات یہ دونوں آئےپڑے ہیں اس ہفتے ان سے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں ۔ آپ کے کاروبار میں بہت زیادہ اضافہ ہونے والا ہے،آپ ترقی کرتے نظر آتے ہیں بہترمواقع نظر آ رہے ہیں۔