خیرپورسادات،علی پور،علی والی (نامہ نگار، نمائندہ قوم)علی پورمیںکچے کے ڈاکوئوں کے سربراہ ظفری جھبیل نے ایک بار پھر ریاستی رٹ کو کھلا چیلنج کردیا۔ اربابِ اختیار فوری اور سخت کارروائی کریں۔ علی پور کچے کے بدنام زمانہ ڈاکو سربراہ ظفری جھبیل (بوسن گینگ) نے ایک بار پھر ریاست اور قانون کو کھلے عام چیلنج کر دیا ہے۔ مقامی ذرائع اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں ظفری جھبیل نے واضح الفاظ میں دھمکیاں دیں کہ اگر ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مطلوبہ پتھاریداروں اور مسلح عناصر پر ریڈ کیا تو پورے راجن پور میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جائے گا اور متعدد شہادتیں ہوں گی۔یہ دھمکیاں اس لیے خطرے کی گھنٹی ہیں کیونکہ سابقہ واقعات میں کچے کے مسلح گروہوں نے پہلے بھی سنگین حملے کیے۔ ماچھکہ اور نواز آباد میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں مقامی طور پر دعویٰ کیا جاتا ہے کہ تقریباً بیس کے قریب جوان شہید ہوئے تھے۔ مزید برآں رحیم یار خان کے کچے میں چند افراد مبینہ طور پر ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں۔ دوسری جانب تھانہ کندائی کی حدود سے تین افراد معشوق،جنید سرکی،عبدالرشید کو ظفر عرف ظفری جھبیل مجرم اشتہاری نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اغوا ڈیڑھ ماہ قبل کیاجو تاحال اغواکاروں کی قید میں ہیں،آمدہ اطلاعات کے مطابق ڈاکوئوں نے ان تین مغویان کی رہائی کے عوض نوے لاکھ مانگ لیا ہے،اس بابت بتایا جاتا ہے کہ بیالیس لاکھ میں معاملات طے ہونے کے قوی امکانات ہیںجبکہ پولیس ذرائع کے مطابق جلد مغویان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا جائے گا،مزید براں مجرم اشتہاری ڈاکو گمن عرف گمنی گوپانگ نے اپنے موبائل سے موضع محب شاہ کے سکندر جھبیل ولد مولا بخش جھبیل کو دو لاکھ بھتہ کا فون کیا،عدم ادائیگی بھتہ دو لاکھ پر اسے اغوا کی دھمکی دی ہےجس سے کچہ کے مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے،سکندر جھبیل زمیندارسعید شاہ کا مستاجر بھی ہے،اس بابت مولا بخش جھبیل نے ایس ڈی پی او علی پور کو تحریری درخواست گزاری،ان کے حکم پر پولیس تھانہ کندائی نے مولا بخش کی مدعیت میں بھتہ مانگنے کا مقدمہ برخلاف گمن عرف گمنی گوپانگ کے خلاف درج کر لیا ہے،مولا بخش جھبیل نے صحافیوں سے موبائل فون پر گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اغوا کار تین مغویان کی رہائی کے عوض 93 لاکھ ڈیمانڈ کر رہے ہیں۔ دو لاکھ بھتہ مانگنے اور سنگین دھمکیاں دینے پر خوف کا شکار ہیںاورنقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں،آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ کچہ کے ڈاکووں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے۔اہلِ علاقہ، صحافتی برادری اور مقامی رہنماؤں کی مشترکہ اپیل ہےکہ فوراً اور باقاعدہ فوجی وپولیس آپریشن (کورڈن اینڈ سرچ) علی پور راجن پور سے لے کر رحیم یار خان تک کیا جائے۔







