
ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد ( ستارہ امتیاز) کو جب بہاا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا سلیکشن بورڈ کا ایجنڈا اور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کا مارچ 2022 سے پرانے اخبار اشتہارات کو کینسل کئے جانے کا نوٹیفکیشن اور خبر بھیج کر ان سےموقف مانگا گیا تو پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے روزنامہ قوم کو موقف دیتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے سٹینڈرڈز اور کوالٹی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے جو بھی نوٹیفکیشن یا خط جاری کیا جاتا ہے اسے adopt نہیںimplement کرنا ہوتا ہے۔ اداروں کی خود مختاری کی بات تب آتی ہے جہاں مالی impact ہو جیسے گورنمنٹ نے تنخواہ بڑھائی یا نہیں۔اور اب اگر یونیورسٹیاں 8،8 سال پرانے اخبار اشتہارات پر تعیناتیاں کریں گی تو لوگ تو اب ریٹائر بھی ہو چکے ہوں گے اور کچھ جوان اور اہل ہو چکے ہوں گے۔ صاف شفاف تعیناتیوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ لوگ جو اس وقت اہل نہیں تھے مگر اب اہل ہو چکے ہیں۔ ان کو بھی تازہ اخبار اشتہار کے ذریعے موقع دیا جانا چاہئے۔ بہت سی یونیورسٹیوں نے اس نوٹیفکیشن کو implement بھی کر لیا ہے۔ اور اسی بابت کوالٹی انہانسمنٹ سیل کو بھی اس لیٹر کے فالو اپ کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی انتظامیہ سے بھی بات کی جائے گی۔ اور تمام یونیورسٹیوں کو تنبیہی خطوط بھی جاری کئے جائیں گے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے تمام نوٹیفکیشن کو صحیح معنوں میں implement کیا جائے۔