بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل پاکستا ن اور آسٹریلیا کے درمیان وارم میچ کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے،آسٹریلوی بلے بز ڈیوڈ وارنر 48 رنز بناکر اسامہ میر کا شکار بنے جبکہ مچل مارش بھی اسامہ میر کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں 31 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ 27، ایلکس کیری 11 جبکہ مارنس لیبوشین 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔گلین میکسویل نے 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 77 جبکہ جوش انگلس نے 30 گیندوں پر 48 رنز بنائے ۔پاکستانی بائولراسامہ میر نے 2 جبکہ محمد وسیم جونئیر، شاداب خان، محمد نواز اور حارث رؤف نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔یو ں کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کا آغاز تو اچھا نہ تھا کیونکہ اوپننگ جوڑی اچھی پارٹنر شپ قائم نہ کر سکی فخر زمان میکسویل کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں 22 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ امام الحق پیٹ کمنز کا شکار بنے اور وہ 11 گیندوں پر صرف 16 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے عبداللہ شفیق 12 رنز بنا سکے افتخار احمد اور بابر اعظم نے پاکستانی ٹیم کو سہار ا دیا جبکہ شاداب خان کا بلابھی نہ چل سکا وہ صرف 9 رنز کا اضافہ کر پائے ۔بابر اعظم نے سب سے زیادہ 59 گیندوں پر ریٹائرڈ ہرٹ90 رنز بنائے ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے ۔افتخار احمد نے 85 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے اور مارنس لیبوشین کی گیند پر آئوٹ ہوگئے ۔ محمد نواز 42 گیندو ں پر 50 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں47ویں اوور میں پویلین لوٹ گئی ۔یوں آسٹریلیا نےیہ میچ 14 رنز سے جیت لیا ۔
