شہرسلطان(نامہ نگار) آر ایچ سی شرسلطان کی تعمیر نو میں ناقص کوالٹی کا میٹریل کا استعمال کیاگیا ٹھیکیدار نے کام خود کرنے کی بجائے منشیوں کے حواکے کرکے لاکھوں کی روپے کی کرپشن کا انکشاف رہی سہی کسر تو ٹھیکیدار کے منشی غفورانے آر ایچ سی شہرسلطان کی پرانی دیوار کو توڑکر سرکاری اینٹیں پرائیویٹ لوگوں کو فروخت کرکے رقوم خود ہی ہضم کرلی بلکہ چند شہریوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ آر ایچ سی شہرسلطان میں کھڑے لاکھوں روپے کے سرکاری درخت زبردستی کٹواکر ادھر اوھر کردیئے گئے 18
کروڑ روپے کا سرکاری فنڈز میں کرپٹ ٹھیکیدار نے تین سال کے عرصے میں آر ایچ سی شہرسلطان میں دونمبر میٹریل کا سرعام استعمال کیاگیا اور ہسپتال شہرسلطان کا پرانا میٹریل کو بھی ٹھیکیدار اور ان کا منشی غفورا نے شہریوں کو فروخت کرکے رقوم خود ہڑپ کرلی شہرسلطان کے درجنوں افراد نے ڈی سی مظفرگڑھ اور سی ای او ہیلتھ کو بھی اطلاع دی تو ضلعی افسران اس کرپشن میں ملوث ہونے کی وجہ سے کوئی بھی نوٹس نہیں لیا


وزیراعلی پنجاب اور سیکٹریری لوکل گورنمنٹ لاہور فوری آر ایچ سی شہرسلطان کا آڈٹ کریں تو بڑی کرپشن اور بڑی دونمبری پکڑی جائے گی شہرسلطان کے ایک شخص کا کہناہے کہ آر ایچ سی شہرسلطان کے پہلے پرانے کمرے توڑے گیئے تھے تو ان پرانے کمروں کا میٹریل کہاں ہے اور پرانی اینٹیں کہاں ہیں پرانا سریہ کہاں کرپٹ راشی ٹھیکیدار کے منشی غفورے نے کمال کی دولت کمائی ہے اس کے علاوہ آر ایچ سی شہرسلطان میں کھڑے لاکھوں روپے کے سرکاری درخت منشی نے کٹواکر اونے پونے داموں میں فروخت کرکے رقوم خود ہی ہڑپ کرلی
جب میڈیکل افیسر سے رابطہ کیاتو میڈیکل آفیسر نے کہاہے کہ مجھے کوئی پتہ ہی نہیں ہے کہ سرکاری درخت کس نے کٹوائے ہیں اور دونمبر کام کون کررہاہے باقی ٹھیکیدار کا منشی تو واقعی دونمبر کام کرتا ہے اور اس نے ہسپتال شہرسلطان کی پرانی دیوار کو واقعی توڑا ہے پتہ نہیں کہ پرانی اینٹیں کہاں ہیں۔