راولپنڈی: آذربائیجان کے فرسٹ ڈپٹی وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم والیئف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی اور انہیں آذربائیجان کا اعلیٰ ترین “پیٹریاٹک وار میڈل” عطا کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے آذربائیجان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم دہرایا اور آذربائیجان و آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
آذربائیجان کے وفد نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور “معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص” میں حاصل کامیابیوں کو سراہا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے دفاعی تعاون اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔
جی ایچ کیو پہنچنے پر کرنل جنرل کریم والیئف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دے کر پھول چڑھائے۔
Colonel General Karim Valiyev, First Deputy Minister of Defence and Chief of the General Staff of the Azerbaijan Army, called on Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), Chief of Army Staff (COAS), at General Headquarters (GHQ) today.
— PTV News (@PTVNewsOfficial) August 13, 2025
The meeting encompassed discussions on matters… pic.twitter.com/3i0QgxbTJb