علیمہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ڈی چوک واقعے پر شاک میں ہیں عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے پہلی ایف آئی آر محسن نقوی اور شہباز شریف کے خلاف کرو۔ ایک لاسٹ کارڈ میرے پاس ہے جو ابھی استعمال نہیں کروں گا، سانحہ ڈی چوک پر سپریم کورٹ اور انٹرنیشنل اداروں کے پاس رپورٹ لے کر جائیں گے۔علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ کسی نے کہا بانی کو زہر دیا جا رہا ہے۔ کوئی کہہ رہا تھا کہ ذہنی طور پر صحت خراب ہے۔ ملاقات میں بانی نے کہا میری صحت بلکل ٹھیک ہے۔ 50 گھنٹے بند رکھا گیا۔ اخبار ٹی وی کی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔
علیمہ خان کے مطابق سانحہ اسلام آباد پر بانی کو بتایا کہ بہت سے لوگ لاپتا اور جیلوں میں ہیں، لواحقین بہت بڑی تعداد میں اپنے بچوں کو ڈھونڈ رہے ہیں، بہت سی لاشیں ابھی تک لاپتا ہیں۔بانی نے کہا سب ہسپتال جائیں اور معلوم کریں جس پر انہیں بتایا کہ جو ہسپتال جاتا ہے اس کو اٹھا لیا جاتا ہے۔ ہمارے لوگ آئینی حق استعمال کررہے تھے۔ یہ جو ظلم ہوا ہے لوگوں کو بلا کر دن میں اسنائپر سے گولیاں مروائی گئیں اور رات میں پوری بریگیڈ بلا کر حملہ کیا۔






