آج کی تاریخ

آج کا روزنامہ قوم ملتان : سرائیکی وسیب میں بدعنوانی ، جرائم عروج پر

سرائیکی وسیب میں اچھی حکمرانی ، قانون کی بالادستی اور مالیاتی شفافیت کے دعوے

محض دعوے ہیں

روزنامہ قوم میں شایع ہونے والی اہم خبروں کے تراشے

آج کے روزنامہ ملتان شایع ہونے والی اہم اور نمایاں خبروں کا ایک سرسری جائزہ عام شہری کو یہ باور کرانے کے لیے کافی ہے کہ سرکاری محکموں میں کرپشن اور لوٹ مار بے قابو ہوچکی ہے۔ انسداد بدعنوانی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت، محکموں اور ملتان ڈویژن کی افسر شاہی کی طرف سے پورے شہر میں بینروں کی بھر مار ہے۔

پنجاب پولیس جرائم پر قابو پانے کی بجائے انہیں میڈیا کے زریعے عوام تک پہنچنے میں اپنا دن رات ایک کر رہی ہے۔

کسٹم ، واسا ، پی ایچ اے میں بدعنوان افسران نے اندھیر مچا رکھا ہے ۔ اربوں روپے سرکاری حزانے سے لوٹے جا رہے ہیں لیکن جوابدہی کا نظام کہیں کام کرتا نظر نہیں آرہا۔

ملتان شہر کے تمام تھانوں کی حدود میں بھتہ خوری عروج پر ہے اور پولیس پر اس میں حصّہ دار ہونے کا الزام ہے۔

سابق وفاقی وزیر رضا حیات ھراج مظلوم عورت کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے والے ایس ایچ او پر غضبناک ، ڈی پی او خانیوال نے  قانون نافذ کرنے کی بجائے ایس ایچ او معطل تھانہ سٹی کبیروالہ کو معطل کردیا، مقدمہ کی مدعیہ کے خاندان پر تشددد

ملتان میں بھتہ خوری کا راج، تمام تھانوں کی پولیس پر حصّہ دار ہونے کا الزام

پنجاب پولیس : کرائم کنٹرول کی بجائے میڈیا کنٹرول کرنے لگی ، سٹاف رپورٹر کی ہوش ربا نیوز اسٹوری

محکمہ کسٹم میں عجب کرپشن کی غضب کہانی سٹاف رپورٹر کی زبانی

پنجاب کی نئی انتظامی تقسیم: سرائیکی وسیب (جنوبی پنجاب میں نہ نئے اضلاع بنے ، نہ کوٹ اردو اور تونسہ اضلاع بحال ہوئے

واسا ملتان: دو ارب روپے کرپشن کا میگا سکینڈل سامنے آگیا

 پی ایچ اے ملتان: چار سال گزر گئے ، ملتان میں سینکڑوں غیرقانونی بل بورڈ اور ایل ای ڈی کی تنصیب کے زریعے سرکاری حزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے ذمہ داران کا تعین نہیں ہوسکا

پنجاب کے حکمران خاندان کی شوگر مل ماحولیاتی آلودگی پھیلانے لگی، غریب شہریوں کو سانس لینا دشوار ہوگیا، کاروائی کون کرے گا؟

شیئر کریں

:مزید خبریں