آج کی تاریخ

آبپاش علاقوں کیلئے اہم فصل کی کاشت کا شیڈول جاری

ملتان( روزنامہ قوم) ترجمان کے مطابق محکمہ زراعت پنجاب نے آبپاش علاقوں کیلئے گندم کی کاشت کا شیڈول جاری کردیا ہے۔کاشتکار گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے یکم نومبر سے20 نومبر تک صرف منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ 40 تا 45 کلو گرام بیج فی ایکڑ جبکہ 21نومبر سے 10 دسمبر تک 50 کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔بیماریوں سے پاک تصدیق شدہ بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن اور پرائیویٹ بیج کمپنیوں کے ڈیلروں سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ کاشتکار بیج کی خریداری سے قبل تصدیق شدہ بیج کے تھیلے پر کمپنی کے لیبل اور تصدیقی ٹیگ کو لازماً چیک کریں۔ تصدیق شدہ بیج کے استعمال سے شرح اگاؤ بہتر اور فصل صحت مند ہوگی جس سے نہ صرف کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی واقع ہوگی بلکہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں