Post Views: 15
کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے پیر کو جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں پاکستان ایک پوزیشن نیچے آ کر 3465 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گیا ہے۔ سری لنکا نے 4009 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
ویسٹ انڈیز نے ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے نویں نمبر پر جگہ بنائی ہے جبکہ بنگلہ دیش ایک پوزیشن نیچے گر کر دسویں نمبر پر آ گیا ہے۔
بھارت 4471 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر مستحکم ہے، نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر 4160 پوائنٹس کے ساتھ ہے، اور آسٹریلیا 3473 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ جنوبی افریقہ چھٹے اور افغانستان ساتویں نمبر پر اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔