آج کی تاریخ

### **Meta Description:** ICC has announced the schedule for Champions Trophy 2025, starting January 19 in Karachi and concluding with the final on March 9. Featuring 8 teams, the highly anticipated Pakistan vs India clash is set for February 23 in Dubai, amidst political tensions adding to the excitement. ### **Tags:** ICC Champions Trophy 2025, Cricket Schedule, Pakistan vs India Match, High-Voltage Clash, Dubai Cricket Match, Karachi Cricket Event, Cricket Mega Event, Cricket Tournament 2025, International Cricket, Group A Teams, Group B Teams, Cricket Rivalry, Political Tensions in Cricket, ICC Announcement, Cricket Final in Karachi, Cricket Fans, Global Cricket Event.

آئی سی سی کا پاک بھارت فیوژن فارمولہ سامنے آگیا، کیا طے پایا؟

،چیمپئنز ٹرافی سمیت 2027 تک پاک بھارت میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے : آئی سی سی


آئی سی سی کا پاک بھارت فیوژن فارمولہ: چیمپئنز ٹرافی 2025 کے مسائل کا حل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے پاک بھارت کرکٹ تعلقات میں طویل عرصے سے جاری تعطل کا حل نکال لیا ہے۔ آئی سی سی نے پاک بھارت فیوژن فارمولے کا اعلان کیا، جسے آئی سی سی بورڈ نے منظور کر لیا ہے۔ یہ فارمولا چیمپئنز ٹرافی، ویمن ورلڈ کپ، اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیسے ایونٹس پر لاگو ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025،ایونٹ میں شامل بھارت کے میچز غیر جانبدار مقام (نیوٹرل وینیو) پر کھیلے جائیں گے۔
بدلے کا معاہدہ: آئی سی سی کے ایونٹس، جن کی میزبانی بھارت کرے گا، ان کے میچز بھی نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔
نیوٹل وینیو کا انتخاب،میزبان بورڈ نیوٹرل وینیو کا انتخاب کرے گا۔
شیڈول جاری کرنے کا اعلان: آئی سی سی جلد چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول جاری کرے گا۔

پاکستان 2028 میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، جو اگلے آئی سی سی سائیکل کا پہلا بڑا ایونٹ ہوگا۔ اس ایونٹ میں بھی پاک بھارت فیوژن فارمولا لاگو ہوگا، اور یہ ناک آؤٹ میچز پر بھی اپلائی ہوگا۔

پاک بھارت کرکٹ: 2027 تک دونوں ممالک کے درمیان آئی سی سی ایونٹس کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز، آئی سی سی نے ایک سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تجویز پر آمادگی ظاہر کی ہے، جس میں پاکستان، بھارت، اور ایک اور ایشیائی فل ممبر یا ایسوسی ایٹ ممبر ٹیم شامل ہوگی۔ یہ سیریز بھی نیوٹرل وینیو پر ہوگی اور چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے میچز پاکستان میں نہ ہونے کے ازالے کے طور پر پیش کی گئی ہے۔

بھارت 2025 ویمن ورلڈ کپ اور 2026 مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔
آئی سی سی بورڈ سے معاہدے کی باضابطہ منظوری دی جائے گی۔ یہ فیصلے پاک بھارت کرکٹ تعلقات میں بہتری اور آئی سی سی ایونٹس کو کامیابی سے منعقد کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں