ہم زندہ قوم ہیں

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023:آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان ٹمبا باووما نےآسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ڈیوڈ ملر نے 101 رنز کی اننگز کھیلی، پوری جنوبی افریقی ٹیم آخری اوور میں 212 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔اوپننگ بیٹر کوئنٹن ڈی کوک 3، ایڈن مارکرم 10 رنز راسی وین ڈیرڈوسن 6 رنز پر ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے ، کلاسن 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کوئٹزی 19، مہاراج 4 اور رباڈا 10 رنز بنا سکے ۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، ہیزل ووڈ اور ٹریوس ہیڈ نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔212 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 60 رنز بناکر کیشو مہاراج کی گیند پر بولڈ ہوگئے ،ڈیوڈ وارنر ایڈم مارکرم کی گیند پر 29 رنز بنا کر پویلین لوٹے،میچل مارش صفر پر کاگیسو ربادا کی گیند پرراسی وین ڈیر ڈوسن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے ۔سٹیون سمتھ 30 رنز کی اننگ کھیل سکے اور ڈی کوک کے ہاتھو ں کیچ آئوٹ ہوگئے ۔مارنس لیبشگن18 رنز کیساتھ شمسی کا شکار بنے ۔گلین میکسویل کا بلا نہ چلا اور ایک رنز کا اضافہ کرتے ہوئے پویلین چلتے بنے ۔جوش انکلیس 28 رنز بنا south Africa vs australiaسکے ۔یو ں آسٹریلیا نے 7 وکٹو ں کے نقصان پر ہدف مکمل کرکے دوسرے سیمی فائنل میں فتح اپنے نام کر لی۔اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔