آج کی تاریخ

آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹس کی تازہ رینکنگ جاری کر دی

اسلام آباد: آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے۔ ون ڈے بیٹرز میں بھارت کے شبمن گِل پہلے نمبر پر برقرار ہیں، بھارتی کپتان روہت شرما ایک پوزیشن اوپر آ کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ سابق نمبر ون بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجہ ترقی کے بعد 12ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد 23ویں نمبر پر ہیں۔
ٹی 20 کی تازہ رینکنگ میں قومی فاسٹ بولر حارث رؤف دو درجے ترقی کے بعد 24ویں اور عباس آفریدی ایک درجہ بہتر ہو کر 26ویں نمبر پر ہیں۔ اسپنر صفیان مقیم اور لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بھی ترقی حاصل کی، بالترتیب 33ویں اور 34ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ محمد نواز اور ابرار احمد کی رینکنگ میں کمی ہوئی، نواز 58ویں اور ابرار 61ویں نمبر پر ہیں، شاداب خان 73ویں نمبر پر آ گئے۔ نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی پہلے، انگلینڈ کے عادل رشید دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔
بیٹنگ میں قومی اسٹارز بابر اعظم اور محمد رضوان ایک ایک درجہ گر کر بالترتیب 18ویں اور 20ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز دو درجے گر کر 32ویں اور صائم ایوب 38ویں نمبر پر ہیں۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان 64ویں، ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا 77ویں، فخر زمان 79ویں اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث دو درجے گر کر 88ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما پہلے، بھارت کے تیلاک ورما دوسرے اور انگلینڈ کے فل سالٹ تیسرے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دو درجے گر کر چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں