Post Views: 97
آئی سی سی نے انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے میچز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ایونٹ کی میزبانی زمبابوے اور نمیبیا 15 جنوری سے 6 فروری تک کریں گے، جس میں 16 ٹیمیں 41 میچوں میں حصہ لیں گی۔
ایونٹ کا افتتاحی میچ بھارت اور امریکہ کے درمیان ہوگا۔
گروپ اے میں بھارت، بنگلہ دیش، امریکہ اور نیوزی لینڈ جبکہ گروپ بی میں زمبابوے، پاکستان، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔
گروپ سی میں آسٹریلیا، آئرلینڈ، جاپان اور سری لنکا جبکہ گروپ ڈی میں تنزانیہ، ویسٹ انڈیز، افغانستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔
اس بار پاکستان اور بھارت کو علیحدہ گروپس میں رکھا گیا ہے تاکہ دونوں ٹیمیں گروپ مرحلے میں ایک دوسرے کا سامنا نہ کریں۔







