ملتان (نمائندہ خصوصی) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے سربراہ میاں فاروق نذیر کو گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی۔ ترقی کا اطلاق 15 مارچ 2026 سے کیا گیا ہےجس کے بعد وہ صوبائی سروس کے ان چند افسران میں شامل ہو گئے ہیں جنہیں اعلیٰ ترین گریڈ تک رسائی حاصل ہوئی۔ترقی کے بعد اپنے بیان میں آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی اللہ تعالیٰ کے بے شمار فضل و کرم، 35 سالہ طویل سروس میں محنت، سینئر افسران کی رہنمائی، والدین کی دعاؤں اور ساتھی افسران و اہلکاروں کے تعاون کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب، ہوم سیکرٹری اور چیف سیکرٹری پنجاب کی خصوصی توجہ اور سرپرستی بھی اس اعزاز کے حصول میں اہم کردار ادا کیاانہوں نے مزید کہا کہ اپنی پوری سروس کے دوران ساتھ دینے والے افسران اور اہلکاروں کے شکر گزار ہیں اور یہ اعزاز محکمہ جیل خانہ جات اور اپنی ٹیم کے تمام ارکان کے نام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی سے محکمہ جیل خانہ جات کی نیک نامی اور وقار میں اضافہ ہوا ہے۔میاں فاروق نذیر نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی محکمہ جیل کے افسران اسی طرح ترقی کرتے رہیں گے اور ادارے کا نام روشن کریں گے۔







